یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م15 15/‏7 ص.‏ 32
  • کیا آپ کو معلوم ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ کو معلوم ہے؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ہر ایک آدمی اپنے انجیر کے درخت کے نیچے بیٹھیگا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • ایک قاتل پر قابو پانا
    جاگو!‏—‏2000ء
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
م15 15/‏7 ص.‏ 32
گلیل میں بیریا کا جنگل

گلیل میں بیریا کا جنگل

کیا آپ کو معلوم ہے؟‏

کیا قدیم اِسرائیل واقعی بہت سرسبز ملک تھا؟‏

بائبل میں بتایا گیا ہے کہ قدیم اِسرائیل کے بعض علاقے نہایت سرسبز  اور شاداب تھے۔ (‏1-‏سلا 10:‏27؛‏ یشو 17:‏15، 18)‏ لیکن آج‌کل یہ ملک اِتنا سرسبز نہیں ہے۔ اِس لیے بعض عالم یہ اِعتراض اُٹھاتے ہیں کہ قدیم اِسرائیل میں اِتنے زیادہ جنگلات نہیں تھے۔‏

گولر کے گچھے

گولر کے گچھے

قدیم اِسرائیل کی ثقافت اور وسائل کے بارے میں ایک کتاب میں بتایا گیا ہے کہ ”‏پُرانے زمانے میں ملک اِسرائیل کے جنگلات کا رقبہ آج کی نسبت کہیں زیادہ تھا۔“‏ یہاں کے پہاڑ صنوبر، سدا بہار بلوط اور تارپین کے درختوں کی سبز چادر سے ڈھکے ہوئے تھے۔ اِسرائیل کے وسطی پہاڑی سلسلے اور بحیرۂ‌روم کے بیچ کا علاقہ گولر کے درختوں سے بھرا پڑا تھا۔‏

کتاب نباتاتِ‌بائبل (‏انگریزی میں دستیاب)‏ میں بتایا گیا ہے کہ ملک اِسرائیل کے کچھ علاقوں میں اب ایک بھی درخت نہیں پایا جاتا۔ اِس کی کیا وجہ ہے؟ اِن علاقوں سے درخت ایک دم نہیں بلکہ رفتہ رفتہ ختم ہوئے۔ اِس کتاب میں لکھا ہے:‏ ”‏اِنسانوں نے خاص طور پر اپنے کھیتوں اور چراگاہوں کو بڑھانے کے لیے جنگلات کاٹے۔ اِس کے علاوہ آگ جلانے اور گھر بنانے کے لیے لکڑی حاصل کرنا بھی درختوں کو کاٹنے کی ایک بڑی وجہ تھی۔“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں