زندگی بدلنے والی تعلیم
آجکل بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ جنسی معاملات کے بارے میں بائبل کی تعلیم دقیانوسی ہے اور اِس پر عمل کرنا فضول ہے۔ کیا واقعی ایسا ہے؟ جینہیں۔ ذرا سوچیں کہ جو لوگ بائبل کی تعلیم کو نظرانداز کرتے ہیں، اُنہیں کن مسئلوں کا سامنا ہوتا ہے:
▪ وہ جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔
▪ وہ شادی کے بغیر حاملہ ہو سکتے ہیں۔
▪ اُن کی شادی ٹوٹ سکتی ہے۔
▪ اُن کا ضمیر اُنہیں ملامت کرتا ہے۔
▪ وہ اپنی نظروں میں گِر جاتے ہیں کیونکہ وہ دوسروں کی تسکین کا آلہ بن جاتے ہیں۔
ہمارا خالق یہوواہ خداa چاہتا ہے کہ ہم اُسکی دی ہوئی نعمتوں سے خوشی اور فائدہ حاصل کریں۔ اِسلئے اُسکی تعلیم ہمارے لئے ہمیشہ مفید ہے۔ (یسعیاہ ۴۸:۱۷) غور کریں کہ جو لوگ بائبل کی تعلیم پر عمل کرتے ہیں، اُنہیں کونسے فائدے حاصل ہوتے ہیں:
▪ اُنہیں خدا کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔
▪ اُنہیں دلی سکون ملتا ہے۔
▪ اُن کا ازدواجی بندھن زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔
▪ اُنہیں نیکنامی حاصل ہوتی ہے۔
▪ اُن کی عزتِنفس برقرار رہتی ہے۔
شاید آپ ابھی بائبل کی تعلیم کے مطابق زندگی نہیں گزار رہے۔ کیا آپ کے لئے اپنی زندگی میں تبدیلیاں لانا ممکن ہے؟ کیا خدا آپ کی غلطیوں کو معاف کر دے گا؟
غور کریں کہ پہلی صدی کی مسیحی کلیسیا میں کچھ ایسے افراد شامل تھے جو مسیحی بننے سے پہلے حرامکاری، زناکاری اور ہمجنسپرستی کرتے تھے۔ لیکن اُنہوں نے اِن کاموں کو چھوڑ دیا اور خدا نے اُن کو معاف کر دیا۔ (۱-کرنتھیوں ۶:۹-۱۱) آجکل بھی ہزاروں لوگوں نے جنسی معاملات کے بارے میں بائبل کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنی زندگی بدل لی ہے اور ناجائز جنسی حرکتوں کو چھوڑ دیا ہے۔ اِس سے اُنہیں بہت سے فائدے حاصل ہوئے ہیں۔ اِس سلسلے میں سارہ کی مثال پر غور کریں جن کا ذکر پہلے مضمون میں کِیا گیا ہے۔
”مجھے بڑی تسلی ملی“
سارہ نے سوچا تھا کہ خدا کے معیاروں کی خلافورزی کرنے سے اُن کی زندگی سے ایک بوجھ ہٹ جائے گا اور اُنہیں خوشی اور اطمینان ملے گا۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ سارہ کہتی ہیں: ”مَیں اپنے ضمیر کی آواز کو دبا رہی تھی۔ مجھے خود پر شرم آتی تھی اور مجھے یہ خوف ستاتا تھا کہ کہیں مَیں حاملہ نہ ہو جاؤں یا مجھے کوئی خطرناک بیماری نہ لگ جائے۔ مجھے اب بھی یقین تھا کہ خدا موجود ہے اور مَیں جانتی تھی کہ مَیں اپنے کاموں سے خدا کو دُکھ پہنچا رہی ہوں۔ مجھے خود سے گھن آتی تھی اور مَیں اندر ہی اندر گھلتی جا رہی تھی۔“
آخرکار سارہ نے فیصلہ کِیا کہ وہ اپنی زندگی میں تبدیلی لائیں گی۔ اُنہوں نے اپنے والدین سے مدد حاصل کی جو یہوواہ کے گواہ ہیں۔ اِس کے علاوہ اُنہوں نے یہوواہ کے گواہوں کی کلیسیا کے نگہبانوں سے بھی مدد حاصل کی۔ سارہ کہتی ہیں: ”مَیں اِس بات سے بہت متاثر ہوئی کہ میرے والدین اور کلیسیا کے نگہبان مجھ سے شفقت اور پیار سے پیش آئے۔ اِس سے مجھے بڑی تسلی ملی۔“
اب سارہ کے دو بچے ہیں۔ سارہ کہتی ہیں: ”مَیں اپنے بچوں کو کُھل کر بتاتی ہوں کہ مَیں نے زندگی میں کیاکیا غلطیاں کی ہیں۔ مَیں چاہتی ہوں کہ وہ سمجھ جائیں کہ خدا کے معیاروں کو نظرانداز کرنے سے مجھے کتنا نقصان اُٹھانا پڑا۔ اِس طرح مَیں اُن کو یہ سکھانا چاہتی ہوں کہ اگر ہم جنسی معاملات کے بارے میں خدا کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارتے ہیں تو ہمیں جسمانی اور ذہنی طور پر بڑے فائدے ہوتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ خدا نے ہمیں اِس لئے زندگی گزارنے کے اصول دئے ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتا کہ ہمیں نقصان پہنچے۔“
اگر آپ خدا کی رہنمائی پر عمل کریں گے تو آپ کو بھی بہت سے فائدے حاصل ہوں گے۔ بائبل میں لکھا ہے: ”[یہوواہ] کے قوانین راست ہیں۔ وہ دل کو فرحت پہنچاتے ہیں۔ [یہوواہ] کا حکم بےعیب ہے۔ وہ آنکھوں کو روشن کرتا ہے۔ . . . اُن [حکموں] کو ماننے کا اجر بڑا ہے۔“—زبور ۱۹:۸، ۱۱۔b
[فٹنوٹ]
a یہوواہ بائبل کے مطابق خدا کا ذاتی نام ہے۔
b اگر آپ بائبل سے اَور بھی فائدہمند باتیں سیکھنا چاہتے ہیں تو اپنے علاقے میں یہوواہ کے گواہوں سے رابطہ کریں، صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی پتے پر لکھیں یا پھر ہماری ویبسائٹ www.watchtower.org کو دیکھیں۔
[صفحہ ۸ پر عبارت]
جو لوگ بائبل کی تعلیم کو نظرانداز کرتے ہیں، وہ اکثر دوسروں کو دُکھ پہنچاتے ہیں۔
[صفحہ ۹ پر عبارت]
جو لوگ بائبل کی تعلیم پر عمل کرتے ہیں، اُن کا ضمیر صاف رہتا ہے اور اُن کا ازدواجی بندھن زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔