یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو17 نمبر 6 ص.‏ 3
  • کیا دُنیا کے حالات قابو سے باہر ہیں یا نہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا دُنیا کے حالات قابو سے باہر ہیں یا نہیں؟‏
  • جاگو!‏—‏2017ء
  • ملتا جلتا مواد
  • تباہی کی علامتی گھڑی پر سوئیاں رات کے 12 بجے کے اَور قریب کر دی گئی ہیں
    مزید موضوعات
  • سائنس‌دانوں نے تباہی کی علامتی گھڑی پر وقت کو کم کر دیا—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏
    مزید موضوعات
  • کیا دُنیا کا خاتمہ قریب ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2021
  • عالمی اُفق
    جاگو!‏—‏2008ء
مزید
جاگو!‏—‏2017ء
جاگو17 نمبر 6 ص.‏ 3
تباہی کی علامتی گھڑی

سرِورق کا موضوع | کیا دُنیا کے حالات قابو سے باہر ہیں؟‏

کیا دُنیا کے حالات قابو سے باہر ہیں یا نہیں؟‏

سن 2017ء کے شروع میں سائنس‌دانوں نے دُنیا کو ایک بُری خبر سنائی۔ یہ خبر کیا تھی؟ جنوری کے مہینے میں سائنس‌دانوں کے ایک گروہ نے اِعلان کِیا کہ دُنیا ایک ایسی تباہی کا شکار ہونے والی ہے جیسی پہلے کبھی نہیں آئی۔ یہ واضح کرنے کے لیے کہ دُنیا پر تباہی آنے میں کتنا کم وقت رہ گیا ہے، اُنہوں نے تباہی کی علامتی گھڑی کو 30 سیکنڈ آگے کر دیا۔ اب اِس علامتی گھڑی پر رات کے بارہ بجنے میں صرف ڈھائی منٹ باقی ہیں۔ 60 سال سے زیادہ عرصے کے بعد ایسا ہوا ہے کہ گھڑی پر بارہ بجنے میں یعنی دُنیا پر تباہی آنے میں اِتنا کم وقت دِکھایا گیا ہے۔‏

سائنس‌دانوں نے طے کِیا ہے کہ وہ 2018ء میں پھر سے حساب لگائیں گے کہ دُنیا کی تباہی میں کتنا وقت رہ گیا ہے۔ کیا اُس وقت بھی تباہی کی علامتی گھڑی اِس بات کا اِشارہ دے گی کہ جلد ہی ایک بہت بڑی تباہی آنے والی ہے؟ آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا دُنیا کے حالات قابو سے باہر ہیں؟ شاید آپ کو اِس سوال کا جواب دینا مشکل لگے کیونکہ اِس موضوع کے بارے میں ماہرین کی رائے فرق فرق ہے۔ ہر شخص یہ نہیں مانتا کہ دُنیا پر تباہی آنے والی ہے۔‏

لاکھوں لوگ ایک روشن مستقبل کی اُمید رکھتے ہیں۔ وہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اُن کے پاس اِس بات کا ثبوت ہے کہ اِنسان اور زمین کبھی ختم نہیں ہوں گے اور اِنسانوں کی زندگی بہتر ہو جائے گی۔ کیا یہ ثبوت قابلِ‌بھروسا ہے؟ کیا دُنیا کے حالات قابو سے باہر ہیں یا نہیں؟‏

‏”‏تباہی کی علامتی گھڑی ایک ایسی گھڑی ہے جسے دُنیا بھر میں تسلیم کِیا جاتا ہے اور جس کے ذریعے یہ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ ہماری بنائی ہوئی خطرناک ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہمارے معاشرے کی تباہی میں کتنا کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ اِس ٹیکنالوجی میں سب سے پہلے تو جوہری ہتھیار آتے ہیں۔ اِس کے بعد بائیو ٹیکنالوجی، سائبر ٹیکنالوجی اور ماحول پر اثرانداز ہونے والی ٹیکنالوجی کا نمبر آتا ہے۔ اِن چیزوں کی وجہ سے اِنسانوں اور زمین کو ناقابلِ‌تلافی نقصان پہنچتا ہے، چاہے یہ نقصان جان بُوجھ کر پہنچایا جائے یا پھر غلطی سے یا حادثاتی طور پر ہو جائے۔“‏—‏رسالہ ‏”‏بلیٹن آف دی اٹامک سائنٹسٹس۔“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں