یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو16 نمبر 4 ص.‏ 16
  • چیونٹی کی گردن

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • چیونٹی کی گردن
  • جاگو!‏—‏2016ء
  • ملتا جلتا مواد
  • صحارا میں رہنے والی چیونٹی کی شدید گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت
    جاگو!‏—‏2017ء
  • بڑھئی چیونٹی—‏ایک صفائی‌پسند کیڑا
    کیا یہ خالق کی کاریگری ہے؟‏
  • اِس شمارے میں
    جاگو!‏—‏2016ء
  • اِس شمارے میں
    جاگو!‏—‏2017ء
مزید
جاگو!‏—‏2016ء
جاگو16 نمبر 4 ص.‏ 16

کیا یہ خالق کی کاریگری ہے؟‏

چیونٹی کی گردن

ایک چیونٹی نے اپنے مُنہ میں پتیاں اُٹھائی ہوئی ہیں۔‏

میکینکل انجینئر اِس بات پر حیران ہیں کہ چیونٹی اپنے وزن سے کئی گُنا زیادہ وزنی چیزیں اُٹھا سکتی ہے۔ چیونٹی کی اِس صلاحیت کو سمجھنے کے لیے امریکہ کی ایک یونیورسٹی کے انجینئروں نے کمپیوٹر میں چیونٹی کی ساخت، خصوصیات اور اِس کے جسم میں موجود نظام کے ماڈل بنائے۔ یہ ماڈل بنانے کے لیے اُنہوں نے مائیکرو سی‌ٹی سکین (‏ایک طرح کا ایکسرے)‏ کے ذریعے فرق فرق زاویوں سے چیونٹی کی تصویریں بنائیں اور اُن قوتوں کی نقل تیار کی جو وزن اُٹھاتے وقت چیونٹی کے جسم میں پیدا ہوتی ہیں۔‏

چیونٹی اپنے مُنہ میں جو چیزیں اُٹھاتی ہے، اُن کا سارا وزن اُس کی گردن پر ہوتا ہے۔ چیونٹی کی گردن میں موجود نرم بافتیں اُس کے جسم اور سر کے ڈھانچے کے سخت حصوں کے ساتھ اِس طرح جُڑی ہوتی ہیں جس طرح دونوں ہاتھوں کی اُنگلیاں ایک دوسرے میں پیوست ہو جاتی ہیں۔ ایک تحقیق‌دان نے کہا:‏ ”‏نرم بافتوں اور جسم اور سر کے ڈھانچے میں یہ تعلق گردن کے جوڑ کی کارکردگی کے لیے بہت ضروری ہے۔ جسم کے نرم اور سخت حصوں میں موجود اِس منفرد تعلق کی وجہ سے ہی شاید چیونٹی کی گردن کا جوڑ اِتنا مضبوط ہوتا ہے کہ بہت زیادہ وزن برداشت کر سکتا ہے۔“‏ تحقیق‌دانوں کو اُمید ہے کہ اِس بات کو اَور اچھی طرح سمجھنے سے کہ چیونٹی کی گردن کیسے کام کرتی ہے، وہ روبوٹس کی کارکردگی کو اَور بہتر بنا لیں گے۔‏

آپ کا کیا خیال ہے؟‏ کیا چیونٹی کی گردن کی پیچیدہ ساخت خودبخود وجود میں آئی ہے؟ یا کیا یہ خالق کی کاریگری

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں