یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو16 نمبر 4 ص.‏ 12-‏13
  • کرغزستان کی سیر

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کرغزستان کی سیر
  • جاگو!‏—‏2016ء
جاگو!‏—‏2016ء
جاگو16 نمبر 4 ص.‏ 12-‏13
تاش رباط کی وادی میں خیمے جنہیں یورٹ کہا جاتا ہے

تاش رباط کی وادی میں خیمے جنہیں یورٹ کہا جاتا ہے

رنگ‌برنگی دُنیا | کرغزستان

کرغزستان کی سیر

کرغزستان کا نقشہ

کرغزستان برف‌پوش پہاڑوں سے گِھری سرزمین ہے۔ یہ وسطی ایشیا میں واقع ہے اور اِس کی سرحد قازقستان، اُزبکستان، تاجکستان اور چین سے ملی ہوئی ہے۔ اِس ملک کا 90 فیصد حصہ پہاڑوں سے گِھرا ہوا ہے۔ کرغزستان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ تیان‌شان کے پہاڑی سلسلے کی سب سے اُونچی چوٹی یہاں واقع ہے جو سطح سمندر سے 7439 میٹر (‏24 ہزار 406 فٹ)‏ بلند ہے۔ کرغزستان کا تقریباً 4 فیصد حصہ جنگلات پر مشتمل ہے۔ دلچسپی کی بات ہے کہ پوری دُنیا میں اخروٹ کے جو بڑے بڑے قدرتی جنگلات پائے جاتے ہیں، اُن میں سے ایک کرغزستان میں ہے۔‏

یہوواہ کی ایک گواہ کرغزستان میں ایک عورت کو پاک کلام کی تعلیم دے رہی ہے۔‏

یہوواہ کے گواہ کرغزستان میں ہزاروں لوگوں کو پاک کلام کی تعلیم دیتے ہیں۔‏

کرغزستان کے لوگ مہمان‌نوازی اور دوسروں کی عزت کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ وہ بڑوں کو بہت احترام سے مخاطب کرتے ہیں، سفر کے دوران اُنہیں اپنی سیٹ دے دیتے ہیں اور کھانے کی میز پر اُنہیں سب سے اہم جگہ پر بٹھاتے ہیں۔‏

عام طور پر لوگوں کے تین یا اِس سے زیادہ بچے ہوتے ہیں۔ عموماً سب سے چھوٹا بیٹا شادی کے بعد بھی اپنے ماں باپ کے ساتھ رہتا ہے اور بڑھاپے میں اُن کا خیال رکھتا ہے۔‏

چھوٹی عمر سے ہی لڑکیوں کو گھر کے کام‌کاج اور ہنر سکھائے جاتے ہیں تاکہ وہ اچھی بیویاں ثابت ہوں۔ 15 یا 16 سال کی عمر تک لڑکیاں گھر چلانے کے لیے پوری طرح تیار ہو جاتی ہیں۔ عام طور پر دُلہنوں کے لیے جہیز تیار کِیا جاتا ہے جس میں بستر، کپڑے اور ہاتھ کا بنا قالین شامل ہوتا ہے۔ دُلہا پیسوں اور مویشیوں کی شکل میں دُلہن کی قیمت ادا کرتا ہے۔‏

مختلف تقریبوں اور جنازوں پر ایک بھیڑ یا گھوڑے کو ذبح کِیا جاتا ہے۔ پھر اِس کے مختلف حصے کیے جاتے ہیں اور ہر شخص کے لیے ایک ایک حصہ رکھا جاتا ہے۔ یہ حصہ مہمانوں کی عمر اور مرتبے کے مطابق اُنہیں دیا جاتا ہے۔ اِس رواج میں بھی سب کے لیے احترام ظاہر کِیا جاتا ہے۔ پھر کرغزستان کا قومی کھانا بیش‌بارماک پیش کِیا جاتا ہے جسے ہاتھوں سے کھایا جاتا ہے۔‏

ایک آدمی کموز بجا رہا ہے۔‏

کموز ایک بہت مشہور ساز ہے۔‏

اہم معلومات

پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں

کتاب ‏”‏پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں“‏ کرغز زبان میں دستیاب ہے اور اِسے ویب‌سائٹ www.jw.org سے ڈاؤن‌لوڈ کِیا جا سکتا ہے۔‏

  • آبادی:‏ 57،76،000

  • دارالحکومت:‏ بش‌کیک

  • زبانیں:‏ کرغز، روسی

  • برآمدات:‏ کپاس، اُون، سونا، مرکری، یورینیم

  • مذہب:‏ اِسلام (‏80 فیصد)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں