فٹنوٹ
a خدا کے وفادار رہنے کا کیا مطلب ہے؟ یہوواہ خدا اپنے خادموں کی وفاداری کی قدر کیوں کرتا ہے؟ ہمارے لیے خدا کا وفادار رہنا اِتنا اہم کیوں ہے؟ اِس مضمون کے ذریعے ہم بائبل سے اِن سوالوں کے جواب حاصل کریں گے۔ ہم اِس بات پر بھی غور کریں گے کہ ہم ہمیشہ خدا کے وفادار رہنے کے اپنے عزم کو کیسے مضبوط کر سکتے ہیں۔ خدا کے لیے اپنی وفاداری کو برقرار رکھنے سے ہمیں ڈھیروں برکتیں ملیں گی۔