فٹنوٹ
a بائبل کے کچھ عالموں کا کہنا ہے کہ یہوداہ نے یہ پیغام فرضی کہانیوں کی ایک کتاب سے لیا جسے حنوک کی کتاب کہا جاتا ہے۔ اِس کتاب کو حنوک کے ساتھ منسوب کِیا گیا حالانکہ یہ نہیں پتہ کہ یہ کتاب کہاں سے آئی۔ اِس میں حنوک کی پیشگوئی شامل ہے جسے غالباً کسی قدیم دستاویز یا زبانی روایت سے لیا گیا تھا لیکن اب اِن کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔ یہوداہ نے شاید اِنہی سے حنوک کی پیشگوئی لی ہو۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اُنہیں یسوع مسیح سے حنوک کے بارے میں پتہ چلا ہو جنہوں نے آسمان سے حنوک کو اِس پیغام کی مُنادی کرتے دیکھا تھا۔