فٹنوٹ
a سن ۱۹۱۷ کے انقلاب سے پہلے روس میں ایک ایسا کیلنڈر استعمال ہوتا تھا جو مغربی کیلنڈر سے ۱۳ دن پیچھے ہے۔ انقلاب کے بعد سوویت حکومت نے مغربی کیلنڈر استعمال کرنا شروع کر دیا کیونکہ یہ باقی دُنیا میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ لیکن روس کی آرتھوڈکس چرچ کے پادریوں نے پہلے والے کیلنڈر ہی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کِیا۔ اس کیلنڈر کو روس میں ”پُرانا کیلنڈر“ کہا جاتا ہے۔ اس کیلنڈر کے مطابق کرسمس کا تہوار ۲۵ دسمبر کی بجائے ۷ جنوری پر پڑتا ہے۔ اسلئے روس میں چھٹیوں کی ترتیب کچھ اسطرح ہے: ۲۵ دسمبر، مغربی کرسمس؛ جنوری ۱، مغربی نیا سال؛ جنوری ۷، آرتھوڈکس چرچ کا کرسمس؛ جنوری ۱۴، پُرانے کیلنڈر کا نیا سال۔