فٹنوٹ
a اس قسم کا جاہپسند منصوبہ مفیبوست جیسے قدردان، فروتن آدمی کا خاصہ نہیں رہا ہوگا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اپنے باپ یونتن کے وفادار ریکارڈ کو خوب جانتا تھا۔ بادشاہ ساؤل کا بیٹا ہونے کے باوجود یونتن نے فروتنی سے اسرائیل پر بادشاہ ہونے کے لئے یہوواہ کے انتخاب کے طور پر داؤد کو تسلیم کِیا تھا۔ (۱-سموئیل ۲۰:۱۲-۱۷) مفیبوست کے خداترس والد اور داؤد کے وفادار دوست یونتن نے اپنے اس چھوٹے بیٹے کو شاہی اختیار کا متمنی ہونے کی تعلیم نہیں دی ہوگی۔