فٹنوٹ
b ”دوزخ،“ (کنگ جیمز ورشن) ”عالمِارواح،“ (اُردو ریوائزڈ ورشن) ”عالمِاسفل“ (کیتھولک اُردو بائبل) عبرانی لفظ شیول اور یونانی لفظ ہادس کا ترجمہ ہیں جو محض ”قبر“ کا مفہوم دیتے ہیں۔ لہٰذا، کنگ جیمز ورشن کے انگریز مترجمین نے شیول کا ترجمہ ۳۱ مرتبہ ”دوزخ“ کرنے کے علاوہ اسی لفظ کا ترجمہ ۳۱ مرتبہ ”قبر“ اور ۳ مرتبہ ”گڑھا“ کِیا ہے جبکہ اُردو ریوائزڈ ورشن میں عبرانی لفظ شیول کا ترجمہ ۵۵ مرتبہ ”پاتال“ ۹ مرتبہ ”قبر“ اور ایک مرتبہ ”گور“ کِیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان اصطلاحوں کا مطلب بنیادی طور پر ایک ہی ہے۔