فٹنوٹ
a سی .ٹی. رسل کی موت کے بعد، سٹڈیز ان دی سکرپچرز کی ساتویں جِلد کے طور پر نامزد ایک اشاعت حزقیایل اور مکاشفہ کی کتابوں کی وضاحت کرنے کی کوشش میں تیار کی گئی تھی۔ یہ جِلد کسی حد تک اُن تبصروں پر مبنی تھی جو رسل نے ان بائبل کتابوں پر کئے تھے۔ تاہم، ان پیشینگوئیوں کا مطلب آشکارا ہونے کا وقت ابھی نہیں آیا تھا اور عمومی طور پر، سٹڈیز ان دی سکرپچرز کی اس جِلد میں پیش کی جانے والی تشریح واضح نہیں تھی۔ آئندہ سالوں کے دوران، یہوواہ کے غیرمستحق فضل اور عالمی منظر پر تبدیلیوں نے مسیحیوں کو زیادہ درست طریقے سے ان نبوّتی کتابوں کے مطلب کو سمجھنے کی اجازت دی۔
کیا آپ جواب دے سکتے ہیں؟
• یہوواہ اپنے مقاصد کو بتدریج کیوں آشکارا کرتا ہے؟
• یروشلیم میں رسولوں اور بزرگوں نے ختنے کے مسئلے کو کس طرح نپٹایا؟
• ابتدائی بائبل طالبعلموں نے بائبل مطالعہ کرنے کا کونسا طریقہ اختیار کِیا اور یہ منفرد کیوں تھا؟
• واضح کریں کہ کیسے روحانی روشنی خدا کے مقررہ وقت پر آشکارا کی گئی ہے۔