فٹنوٹ
b یہ مباحثہ ایسی زبانوں پر توجہ مبذول کراتا ہے جن میں [جان اور روح] کے اس مسئلے کو سلجھانے کی صلاحیت تو ہے مگر مترجمین ایسا کرنا نہیں چاہتے۔ دستیاب ذخیرۂالفاظ بعض زبانوں میں مترجمین کی کارکردگی کو بہت محدود کر دیتا ہے۔ دیانتدار مذہبی مُعلم پھر وضاحت کرتے ہیں کہ اگرچہ مترجم نے مختلف اصطلاحات استعمال کی ہیں یا اگرچہ اُس نے غیرصحیفائی مفہوم والی اصطلاح استعمال کی ہے، اصلی زبان کی اصطلاح، نیفش، [نفس] انسانوں اور جانوروں دونوں کیلئے استعمال ہوتی ہے اور کسی ایسی چیز کی نمائندگی کرتی ہے جو سانس لیتی ہے، کھاتی ہے اور مر سکتی ہے۔