فٹنوٹ
b اسرائیلی خام دھات کو پگھلا کر صاف کرنے کے عمل سے واقف تھے۔ انکی تانبے کی بعض کانوں کے کھنڈرات ملے ہیں اور تانبے کو پگھلا کر ہیکل کیلئے سامان تیار کیا جاتا تھا۔ (مقابلہ کریں ۱-سلاطین ۷:۱۴-۴۶۔) یہ بعیدازقیاس دکھائی دیتا ہے کہ دھوئیں، فضلہ، اور دھات کے فاضل مادہ کی شکل میں آلودگی پھیلائے بغیر اور شاید دیگر ضمنی اثرات کے بغیر ہی خام دھات کو پگھلانے کا کام کیا جاتا ہو۔ تاہم، بظاہر یہوواہ کسی حد تک اس کم آباد اور الگ تھلگ علاقے میں گندگی کو چھوٹے پیمانے پر برداشت کرنے کو رضامند تھا۔