فٹنوٹ
b اگرچہ بہت سے جانور رنگوں کو پہچان سکتے ہیں لیکن انہیں رنگ ایسے نہیں دکھائی دیتے جیسے انسان کو۔ مثال کے طور پر کتوں کی آنکھوں میں صرف دو قسم کے مخروطی خلیے ہوتے ہیں۔ ایک کے ذریعے وہ نیلا رنگ دیکھ سکتے ہیں اور دوسرے کے ذریعے وہ ایک ایسے رنگ کو دیکھ سکتے ہیں جو سُرخ اور سبز کے درمیان ہے۔ ایسے پرندے بھی ہیں جن کے چار قسم کے مخروطی خلیے ہوتے ہیں۔ اس لئے وہ بنفشی (الٹرا وائلٹ) روشنی کو بھی دیکھ سکتے ہیں جو انسان کو نظر نہیں آتی۔