فٹنوٹ
a اگرچہ بعض خطوں میں ناریل کو ایک جوز خیال نہیں کِیا جاتا، توبھی مختلف ذرائع اس پھل کے بیج کو جوز کہتے ہیں۔
ناریل کی یکتائی
ناریل کیکڑا صرف انسان ہی ناریل کی بکثرت پیداوار سے خوش نہیں ہوتے۔ ناریل کیکڑا دن کے دوران زمین کے اندر رہتا ہے لیکن رات کو یہ ناریل سے محظوظ ہوتا ہے۔ اگرچہ انسانوں کو ناریل کھولنے کیلئے چاقو یا چھرا درکار ہوتا ہے لیکن یہ خوشتدبیر کیکڑا ناریل کو چٹان پر مار مار کر کھول لیتا ہے۔ ناریل اس جانور کیلئے انتہائی موزوں غذا نظر آتا ہے۔ اس کی عمر ۳۰ سال سے زیادہ ہوتی ہے!
کاسمیٹکس میں ناریل کا استعمال ناریل کا تیل چونکہ جِلد کیلئے بیمثال ہےلہٰذا لپاسٹک اور سنٹین لوشن کیمصنوعات بنانے والے اسے استعمال کرتےہیں۔ نیز اگر آپ ایسا صابن یاشیمپواستعمال کرتے ہیں جو خوبجھاگ بناتاہے تو یقیناً اسکےاجزا میںناریل کا تیل شاملہوگا۔
[صفحہ ۲۴ پر تصویر]
ناریل بآسانی بحری سفر کر سکتا ہے
ناریل کیکڑا
ناریل کا درخت
[تصویر کا حوالہ]
Godo-Foto