یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • qbwji مضمون 87
  • مسیح کا مخالف کون ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مسیح کا مخالف کون ہے؟‏
  • پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • پاک کلام کا جواب
  • مسیح کے مخالفوں کی پہچان کیا ہے؟‏
  • مخالفِ‌مسیح کون ہے؟‏
    جاگو!‏—‏2001ء
پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
qbwji مضمون 87
ایک پادری ٹی‌وی پروگرام پر تبلیغ کر رہا ہے۔‏

مسیح کا مخالف کون ہے؟‏

پاک کلام کا جواب

مسیح کا مخالف کوئی ایک شخص، گروہ یا تنظیم نہیں ہے بلکہ پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ مسیح کے ”‏بہت سے مخالف“‏ ہیں۔ (‏1-‏یوحنا 2:‏18‏)‏ جس یونانی اِصطلا‌ح کا ترجمہ ”‏مسیح کا مخالف“‏ کِیا گیا ہے اُس کا مطلب ”‏مسیح کی مخالفت کرنے والا یا مسیح کی جگہ کھڑا ہونے والا“‏ ہے۔ نیچے کچھ ایسے کاموں کے بارے میں بتایا گیا ہے جو مسیح کا مخالف کرتا ہے:‏

  • وہ اِس بات سے اِنکار کرتا ہے کہ یسوع ہی مسیح اور خدا کا بیٹا ہے۔—‏1-‏یوحنا 2:‏22‏۔‏

  • وہ مسیح کو خدا کے چُنے ہوئے بادشاہ کے طور پر قبول نہیں کرتا اور اُن کی مخالفت کرتا ہے۔—‏زبور 2:‏1، 2؛‏ لُوقا 11:‏23‏۔‏

  • وہ خود مسیح ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔—‏متی 24:‏24‏۔‏

  • وہ مسیح کے پیروکاروں کو اذیت دیتا ہے۔ یسوع کی نظر میں یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے اُنہیں اذیت دی جا رہی ہو۔—‏اعمال 9:‏5‏۔‏

  • وہ مسیح کا پیروکار ہونے کا دعویٰ تو کرتا ہے لیکن اصل میں وہ بُرے کام کرتا اور دھوکا دیتا ہے۔—‏متی 7:‏22، 23؛‏ 2-‏کُرنتھیوں 11:‏13‏۔‏

پاک کلام میں اِصطلا‌ح ”‏مسیح کا مخالف“‏ کا اِشارہ صرف ایک شخص کی طرف نہیں ہے بلکہ اُن سب لوگوں کی طرف ہے جو ایسی سوچ رکھتے ہیں اور ایسے کام کرتے ہیں۔ (‏2-‏یوحنا 7‏)‏ مسیح کا مخالف سب سے پہلے رسولوں کے زمانے میں ظاہر ہوا اور وہ اب بھی اپنا کام کر رہا ہے۔ پاک کلام میں پہلے سے ہی بتا دیا گیا تھا کہ ایسا ہی ہو گا۔—‏1-‏یوحنا 4:‏3‏۔‏

مسیح کے مخالفوں کی پہچان کیا ہے؟‏

  • وہ مسیح کے بارے میں جھوٹی باتیں بتاتے ہیں۔ (‏متی 24:‏9،‏ 11‏)‏ مثال کے طور پر وہ یہ تعلیم دیتے ہیں کہ یسوع تثلیث کا حصہ ہے یا پھر یہ کہ یسوع ہی خدا ہے۔ یہ دونوں ہی باتیں یسوع کی تعلیم کے خلاف ہیں کیونکہ اُنہوں نے خود کہا تھا کہ ”‏باپ مجھ سے بڑا ہے۔“‏—‏یوحنا 14:‏28‏۔‏

  • وہ خدا کی بادشاہت کے بارے میں یسوع کی تعلیم سے فرق تعلیم دیتے ہیں جیسے کہ وہ کہتے ہیں کہ یسوع زمین کی اِن حکومتوں کے ذریعے بادشاہی کر رہا ہے۔ لیکن یہ بات یسوع کی تعلیم سے بالکل اُلٹ ہے کیونکہ اُنہوں نے کہا تھا کہ ”‏میری بادشاہت کا اِس دُنیا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔“‏—‏یوحنا 18:‏36‏۔‏

  • وہ یسوع کو اپنا مالک تو کہتے ہیں لیکن اُن کے حکموں پر عمل نہیں کرتے۔ جیسے کہ وہ خدا کی بادشاہت کی خوش‌خبری نہیں سناتے۔—‏متی 28:‏19، 20؛‏ لُوقا 6:‏46؛‏ اعمال 10:‏42‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں