کیا ہمیں بُتوں اور تصویروں کی عبادت کرنی چاہیے؟
پاک کلام کا جواب
نہیں، ہمیں بُتوں اور تصویروں کی عبادت نہیں کرنی چاہیے۔ خدا نے بنیاِسرائیل کو جو حکم دیے تھے اُن کی وضاحت کرتے ہوئے نیو کیتھولک اِنسائیکلوپیڈیا میں بتایا گیا ہے: ”بائبل میں بتائے گئے فرق فرق واقعات سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ سچے خدا کی عبادت کرنے والے بُتوں اور تصویروں کو اِستعمال نہیں کرتے تھے۔“ ذرا اِن آیتوں پر غور کریں:
”تُو اپنے لئے کوئی تراشی ہوئی مورت نہ بنانا۔ نہ کسی چیز کی صورت بنانا جو اُوپر آسمان میں یا نیچے زمین پر یا زمین کے نیچے پانی میں ہے۔ تُو اُن کے آگے سجدہ نہ کرنا اور نہ اُن کی عبادت کرنا کیونکہ مَیں [یہوواہ] تیرا خدا غیور خدا ہوں۔“ (خروج 20:4، 5) کیونکہ خدا ”غیور“ ہے اِس لیے وہ اِس بات سے خوش نہیں ہوتا کہ ہم عبادت میں بُتوں، تصویروں، مجسّموں، یا علامتوں کا اِستعمال کریں۔
”مَیں ... اپنی حمد تراشی ہوئی مورتوں کو نہ دوں گا۔“ (یسعیاہ 42:8، کیتھولک ترجمہ) خدا ایسی عبادت کو قبول نہیں کرتا جس میں بُتوں یا تصویروں کا اِستعمال کیا جائے۔ جب بنیاِسرائیل میں سے کچھ لوگ بچھڑے کے ذریعے خدا کی عبادت کرنے کی کوشش کر رہے تھے تو خدا نے کہا کہ اُنہوں نے ”سنگین گُناہ“ کیا ہے۔—خروج 32:7-9، اِیزی ٹو رِیڈ ورشن۔
”ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ خدا سونے یا چاندی یا پتھر کا کوئی فنپارہ ہے جسے اِنسان نے بنایا ہے۔“ (اعمال 17:29) جھوٹے مذہب میں اکثر بُتوں کی پرستش کی جاتی ہے جنہیں ”اِنسان نے بنایا ہے۔“ لیکن مسیحی بالکل فرق نظر آتے ہیں، وہ بائبل میں لکھی اِس بات پر عمل کرتے ہوئے ”اُن چیزوں کے سہارے نہیں چلتے جو دیکھی جا سکتی ہیں بلکہ ایمان کے سہارے چلتے ہیں۔“—2-کُرنتھیوں 5:7۔
” بُتوں سے کنارہ کریں۔“ (1-یوحنا 5:21) بائبل میں بنیاِسرائیل اور مسیحیوں کو دیے گئے حکموں سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ یہ عقیدہ بالکل جھوٹا ہے کہ خدا عبادت میں بُتوں اور تصویروں کے اِستعمال کی اِجازت دیتا ہے۔