یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م18 جولائی ص.‏ 30-‏31
  • بائبل کے مطالعے سے زیادہ فائدہ اور لطف کیسے اُٹھائیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بائبل کے مطالعے سے زیادہ فائدہ اور لطف کیسے اُٹھائیں؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2018ء
  • ملتا جلتا مواد
  • یشوع نے کیا یاد رکھا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • آپ بائبل سے بھرپور فائدہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • آپ اچھے فیصلے کیسے کر سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • شاہانہ نمونے کی پیروی کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2018ء
م18 جولائی ص.‏ 30-‏31
یشوع دیے کی روشنی میں شریعت میں درج باتیں پڑھ رہے ہیں۔‏

بائبل کے مطالعے سے زیادہ فائدہ اور لطف کیسے اُٹھائیں؟‏

یشوع شریعت میں درج باتیں پڑھ رہے ہیں؛ یریحو کی دیواریں گِر رہی ہیں لیکن راحب کا گھر صحیح سلامت ہے؛ یشوع آسمان کی طرف ہاتھ بلند کر کے دُعا کر رہے ہیں۔‏

یشوع نے ملک کنعان جانے میں پوری اِسرائیلی قوم کی پیشوائی کرنی تھی۔ یہ کوئی آسان کام نہیں تھا۔ لیکن یہوواہ نے یشوع کا حوصلہ بڑھایا اور اُن سے کہا:‏ ”‏مضبوط اور نہایت دلیر ہو۔“‏ اُس نے یشوع سے یہ بھی کہا کہ اگر وہ شریعت کو پڑھیں گے اور اِس میں درج باتوں پر عمل کریں گے تو وہ اچھے فیصلے کر پائیں گے اور اُنہیں کامیابی حاصل ہوگی۔—‏یشوع 1:‏7، 8۔‏

بائبل میں لکھا ہے:‏ ”‏آخری زمانے میں مشکل وقت آئے گا۔“‏ (‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏1‏)‏ چونکہ ہم اِسی زمانے میں رہ رہے ہیں اِس لیے ہماری زندگی آسان نہیں ہے۔ اگر ہم بھی یشوع کی طرح کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اُس ہدایت پر عمل کرنا چاہیے جو یہوواہ نے یشوع کو دی تھی۔ ہمیں ہر روز بائبل پڑھنی چاہیے اور اِس کی روشنی میں اچھے فیصلے کرنے چاہئیں۔‏

لیکن ہو سکتا ہے کہ ہم میں سے بعض یہ سوچیں کہ اُنہیں مطالعہ کرنا نہیں آتا یا اُنہیں مطالعہ کرنے میں مزہ نہیں آتا۔ لیکن ذاتی طور پر بائبل کا مطالعہ کرنا بہت ضروری ہے۔ اِس حوالے سے بکس ”‏آپ کے لیے کچھ تجاویز‏“‏ پر غور کریں۔ اِس میں ایسے مشورے دیے گئے ہیں جن پر عمل کر کے آپ بائبل کے مطالعے سے فائدہ حاصل کر پائیں گے اور آپ کو ایسا کرنے میں زیادہ لطف آئے گا۔‏

زبورنویس نے لکھا:‏ ”‏مجھے اپنے فرمان کی راہ پر چلا کیونکہ اِسی میں میری خوشی ہے۔“‏ (‏زبور 119:‏35‏)‏ آپ کو بھی خدا کے کلام کا مطالعہ کرنے سے زیادہ خوشی اور لطف حاصل ہو سکتا ہے۔ اِس میں علم کے ایسے موتی پائے جاتے ہیں جو آپ کو کہیں اَور سے نہیں مل سکتے۔‏

سچ ہے کہ آج ہمیں یشوع کی طرح کسی قوم کی پیشوائی نہیں کرنی ہے۔ لیکن ہمارے سامنے اَور طرح کی مشکلیں کھڑی ہو سکتی ہیں۔ لہٰذا یشوع کی طرح خدا کے کلام کا مطالعہ کریں اور اِس میں درج باتوں کو اپنی زندگی میں لاگو کریں۔ اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ اچھے فیصلے کر پائیں گے اور کامیابی آپ کے قدم چُومے گی۔‏

آپ کے لیے کچھ تجاویز

  • ایک شخص ہاتھ باندھ کر دُعا کر رہا ہے۔‏

    مطالعہ کرنے سے پہلے دُعا کریں۔‏ بائبل میں یہوواہ کے خیالات پائے جاتے ہیں جو اُس نے ہمارے فائدے کے لیے لکھوائے ہیں۔ لہٰذا جب آپ بائبل پڑھتے ہیں تو یہوواہ سے دُعا کریں کہ وہ اِس میں لکھی باتوں کو سمجھنے، اِنہیں یاد رکھنے اور اِن کی رہنمائی میں اچھے فیصلے کرنے میں آپ کی مدد کرے۔—‏عزرا 7:‏10‏۔‏

  • ایک شخص خود سے سوال پوچھ رہا ہے۔‏

    خود سے سوال پوچھیں۔‏ بائبل اور اِس پر مبنی مطبوعات کا مطالعہ کرتے وقت خود سے ایسے سوال پوچھیں:‏ ”‏مَیں اِس حصے سے یہوواہ کے بارے میں کیا سیکھتا ہوں؟ اِس حصے کا بائبل کے مرکزی موضوع سے کیا تعلق ہے؟ مَیں اِس معلومات کو دوسروں کی مدد کرنے کے لیے کیسے اِستعمال کر سکتا ہوں؟“‏

  • ایک شخص خود سے سوال پوچھ رہا ہے۔‏

    جو پڑھیں، اُس پر سوچ بچار کریں۔‏ مسلسل پڑھنے کی بجائے رُکیں اور جو کچھ پڑھا ہے، اُس پر سوچیں۔ خود سے پوچھیں:‏ ”‏اِس حصے کو پڑھنے کے بعد مجھے کیسا محسوس ہوتا ہے؟ مجھے ایسا کیوں محسوس ہوتا ہے؟ اِس حصے کا میرے ماضی میں ہونے والے واقعات، میری حالیہ صورتحال اور میری آنے والی زندگی سے کیا تعلق ہے؟ مَیں بائبل کے اِن اصولوں یا اِن مشوروں پر کیسے عمل کر سکتا ہوں؟“‏ (‏ایوب 23:‏5؛‏ زبور 49:‏3‏)‏ سوچ بچار کرتے وقت یہ جائزہ لیں کہ کیا آپ اِس بات کی وضاحت کر سکتے ہیں کہ یہوواہ اپنے بندوں کو فلاں کاموں سے کیوں منع کرتا ہے۔ اِس بات پر بھی غور کریں کہ جس شخص کے بارے میں آپ نے پڑھا ہے، اگر اُس نے فرق روِش اِختیار کی ہوتی تو اِس کا کیا نتیجہ نکلتا۔—‏اِستثنا 32:‏28، 29۔‏

  • ایک شخص سوچ بچار کر رہا ہے۔‏

    پڑھتے وقت واقعات کا تصور کریں۔‏ مثال کے طور پر کیا آپ اُس واقعے کا تصور کر سکتے ہیں جب یوسف کے بھائیوں نے اُنہیں اِسمٰعیلیوں کے ہاتھ بیچ دیا تھا؟ (‏پیدایش 37:‏18-‏28‏)‏ آپ کو کیا نظر آ رہا ہے؛ کیا سنائی دے رہا ہے؛ کیسی خوشبو آ رہی ہے؟ خود کو اُن لوگوں کی جگہ پر رکھ کر دیکھیں جن کے بارے میں آپ پڑھ رہے ہیں۔ وہ کیا سوچ رہے ہیں اور کیسا محسوس کر رہے ہیں؟ اِس طرح سے واقعات کا تصور کرنے سے آپ اپنے مطالعے سے زیادہ فائدہ حاصل کر پائیں گے۔‏

  • ایک شخص اُن واقعات کا تصور کر رہا ہے جو وہ بائبل میں پڑھ رہا ہے۔‏

    تنظیم کی دی ہوئی سہولتوں کو اِستعمال کریں۔‏ ہماری تنظیم نے بہت سی ایسی سہولتیں فراہم کی ہیں جنہیں اِستعمال کرنے سے ہم بائبل کے مطالعے کو زیادہ دلچسپ بنا سکتے ہیں۔ آپ کی زبان میں آن‌لائن یا چھپی ہوئی شکل میں جو سہولتیں دستیاب ہیں، اُنہیں اِستعمال کرنا سیکھیں۔ اگر آپ کو اِن سہولتوں کو اِستعمال کرنے کے حوالے سے دوسروں کی مدد کی ضرورت ہے تو مدد مانگنے سے نہ ہچکچائیں۔ تنظیم کی دی ہوئی ایک سہولت کتاب ‏”‏یہوواہ کے گواہوں کے لئے مطالعے کے حوالے“‏ ہے۔ اِس کتاب کی مدد سے آپ یہ تلاش کر سکتے ہیں کہ فلاں موضوع یا آیت پر ہماری کون سی مطبوعات میں بات کی گئی ہے۔ اِس کے علاوہ مطالعہ کرتے وقت آپ کتاب ‏”‏کتابِ‌مُقدس کی تحقیق کے لیے گائیڈ‏“‏ بھی اِستعمال کر سکتے ہیں۔ اِس میں بائبل میں ذکرکردہ جگہوں کے نقشے، واقعات کی تاریخیں اور وزن کی اِکائیاں اور پیمانے وغیرہ دیے گئے ہیں۔‏

  • ایک شخص اہم نکتوں کا خلاصہ کر رہا ہے۔‏

    اہم نکتوں کا خلاصہ کریں۔‏ اِس طرح آپ اُن باتوں کو یاد رکھ پائیں گے جن کا آپ نے مطالعہ کِیا ہے۔ ایک اَور اچھا مشورہ یہ ہے کہ جو کچھ آپ نے سیکھا ہے، اُس کے بارے میں دوسروں سے بات کریں۔ یہ بھی سوچیں کہ کیا اِن باتوں میں کوئی ایسی بات ہے جسے آپ مُنادی کے دوران اِستعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ یہ کام کریں گے تو آپ نہ صرف خود اہم نکتوں کو یاد رکھنے کے قابل ہوں گے بلکہ دوسروں کو بھی فائدہ ہوگا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں