یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م24 مارچ ص.‏ 32
  • فدیے سے پہلے گُناہوں کی معافی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • فدیے سے پہلے گُناہوں کی معافی
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2024ء
  • ملتا جلتا مواد
  • فدیہ خدا کی طرف سے ایک بیش‌قیمت تحفہ
    پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
  • فدیہ—‏خدا کی طرف سے بیش‌قیمت تحفہ
    پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں
  • فدیے کے لیے قدر ظاہر کرتے رہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
  • فدیہ خدا کی راستی کی بڑائی کرتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2024ء
م24 مارچ ص.‏ 32

بائبل کی آیت

فدیے سے پہلے گُناہوں کی معافی

ہمیں اپنے گُناہوں کی معافی صرف اُسی فدیے کے ذریعے مل سکتی ہے جو یسوع نے اپنے خون کے ذریعے دیا۔ (‏اِفِس 1:‏7‏)‏ لیکن بائبل میں لکھا ہے:‏ ”‏[‏یہوواہ]‏نے تحمل کر کے اُن گُناہوں کو معاف کِیا جو ماضی میں ہوئے“‏ یعنی وہ گُناہ جو یسوع کے فدیہ دینے سے پہلے ہوئے۔ (‏روم 3:‏25‏)‏ لیکن یہ کیسے ممکن تھا کہ یہوواہ یسوع کی قربانی سے پہلے گُناہ بھی معاف کر دے اور وہ اِنصاف کے حوالے سے اپنے معیاروں پر بھی پورا اُترے؟‏

یہوواہ نے ایک ”‏نسل“‏ کا وعدہ کِیا تھا جس نے اُن لوگوں کو بچانا تھا جو یہوواہ اور اُس کے وعدوں پر ایمان رکھتے ہیں۔ جس لمحے یہوواہ نے یہ وعدہ کِیا، فدیہ ایک لحاظ سے اُسی وقت ادا ہو گیا تھا۔ (‏پید 3:‏15؛‏ 22:‏18‏)‏ یہوواہ کو پکا یقین تھا کہ اُس کے مقرر کیے ہوئے وقت پر اُس کا بیٹا خوشی سے اپنی جان فدیے کے طور پر دے گا۔ (‏گل 4:‏4؛‏ عبر 10:‏7-‏10‏)‏ جب یسوع زمین پر تھے تو خدا نے اُنہیں یہ اِختیار دیا تھا کہ وہ فدیہ دینے سے پہلے ہی لوگوں کے گُناہوں کو معاف کر سکتے تھے۔ یسوع اُن لوگوں کے گُناہ معاف کر سکتے تھے جن کا ایمان مضبوط تھا کیونکہ یسوع جانتے تھے کہ اُن کی قربانی سب لوگوں کے گُناہوں کو ڈھانپ دے گی۔—‏متی 9:‏2-‏6‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں