یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م20 مئی ص.‏ 8-‏11
  • آخری زمانے میں ایک دوسرے کے مخالف دو بادشاہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آخری زمانے میں ایک دوسرے کے مخالف دو بادشاہ
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
  • ملتا جلتا مواد
  • آخری زمانے کے”‏شاہِ‌شمال“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
  • یہوواہ خدا وہ باتیں ظاہر کرتا ہے ”‏جن کا جلد ہونا ضرور ہے“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • آج کا شاہِ‌شمال کون ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
  • مکاشفہ کی کتاب میں خدا کے دُشمنوں کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2022ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
م20 مئی ص.‏ 8-‏11

آخری زمانے میں ایک دوسرے کے مخالف دو بادشاہ

اِس چارٹ میں درج کچھ پیش‌گوئیاں ایسی ہیں جو ایک ہی ساتھ پوری ہوئیں۔ سبھی پیش‌گوئیوں سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم ’‏آخری زمانے‘‏ میں رہ رہے ہیں۔—‏دان 12:‏4‏۔‏

چارٹ میں شاہِ‌شمال اور شاہِ‌جنوب کے حوالے سے کچھ پیش‌گوئیاں بتائی گئی ہیں اور یہ ظاہر کِیا گیا ہے کہ 1870ء سے لے کر آج ہمارے زمانے تک کون کون شاہِ‌شمال اور شاہِ‌جنوب کا کردار ادا کرتے آئے ہیں۔‏
  • پہلے چارٹ میں آخری زمانے میں پوری ہونے والی پیش‌گوئیوں کا ذکر کِیا گیا ہے جو تقریباً 1870ء سے 1918ء کے عرصے کے دوران پوری ہوئیں۔ سن 1914ء اور اِس کے بعد کے سالوں کو آخری زمانہ کہا گیا ہے۔ پہلی پیش‌گوئی:‏ سات سروں والا وحشی درندہ۔ یہ چارٹ میں سب سے شروع کی تاریخ میں نظر آ رہا ہے۔ پہلی عالمی جنگ کے دوران وحشی درندے کا ساتواں سر شدید زخمی ہو گیا۔ 1917ء سے لے کر ساتویں سر کے زخم بھر گئے اور وحشی درندہ پھر سے زورآور ہو گیا۔ دوسری پیش‌گوئی:‏ سن 1870ء میں ظاہر ہوا کہ شاہِ‌شمال اور شاہِ‌جنوب کا کردار کس کس نے ادا کِیا۔ 1871ء میں جرمنی شاہِ‌شمال بن کر سامنے آیا اور پہلے شاہِ‌جنوب صرف برطانیہ تھا۔ لیکن 1917ء میں برطانیہ اور امریکہ کی عالمی طاقت شاہِ‌جنوب بن کر اُبھری۔ تیسری پیش‌گوئی:‏ 1870ء کے بعد بھائی رسل اور اُن کے ساتھی ”‏رسول“‏ ثابت ہوئے۔ 1881ء سے ”‏زائنز واچ‌ٹاور“‏ نے اپنے قارئین کی حوصلہ‌افزائی کی کہ وہ خوش‌خبری کی مُنادی کریں۔ چوتھی پیش‌گوئی:‏ 1914ء سے لے کر؛ کٹائی کا کام۔ زہریلے پودے گندم سے الگ کیے گئے۔ پانچویں پیش‌گوئی:‏ 1917ء سے لے کر؛لوہے اور مٹی کے پاؤں ظاہر ہوئے۔ اِس کے علاوہ چارٹ میں:‏ 1914ء سے لے کر 1918ء تک دُنیا میں ہونے والے واقعات؛ پہلی عالمی جنگ۔ اِس عرصے میں خدا کے بندوں پر اثرانداز ہونے والے واقعات:‏ 1914ء سے 1918ء تک برطانیہ اور جرمنی میں بائبل سٹوڈنٹس کو قید میں ڈالا گیا۔ 1918ء میں ریاستہائے متحدہ امریکہ میں مرکزی دفتر میں کام کرنے والے ذمے‌دار بھائیوں کو قید میں ڈالا گیا۔‏
    پہلی پیش‌گوئی

    آیتیں:‏ مکا 11:‏7؛‏ 12:‏13،‏ 17؛‏ 13:‏1-‏8،‏ 12

    پیش‌گوئی:‏ وحشی درندہ بہت صدیوں تک زمین پر چلتا پھرتا ہے۔ آخری زمانے میں اُس کا ساتواں سر شدید زخمی ہوتا ہے۔ بعد میں یہ زخم ٹھیک ہو جاتا ہے اور ”‏زمین کے سب لوگ“‏ اُس کے پیچھے پیچھے چلنے لگتے ہیں۔ شیطان ”‏عورت کی باقی اولاد سے جنگ لڑنے“‏ کے لیے اِس وحشی درندے کو اِستعمال کرتا ہے۔‏

    تکمیل:‏ نوح کے طوفان کے بعد یہوواہ کی مخالفت کرنے والی اِنسانی حکومتیں لوگوں پر حکمرانی کرنے لگیں۔ اِس کے بہت صدیوں بعد برطانیہ ایک عالمی طاقت بن گیا لیکن پہلی عالمی جنگ کے دوران وہ بہت کمزور پڑ گیا۔ یہ اُس وقت دوبارہ مضبوط ہو گیا جب اِس نے امریکہ کے ساتھ ایکا کر لیا۔ شیطان خاص طور پر اِس آخری زمانے میں زمین پر موجود تمام حکومتوں کو یہوواہ کے بندوں کی مخالفت کرنے کے لیے اِستعمال کر رہا ہے۔‏

  • دوسری پیش‌گوئی

    آیتیں:‏ دان 11:‏25-‏45

    پیش‌گوئی:‏ آخری زمانے کے دوران شاہِ‌شمال اور شاہِ‌جنوب کے بیچ ہونے والی دُشمنی

    تکمیل:‏ جرمنی، برطانیہ اور امریکہ سے لڑا۔ 1945ء میں سوویت یونین اور اِس کے اِتحادی شاہِ‌شمال کا کردار ادا کرنے لگے۔ 1991ء میں سوویت یونین ختم ہو گئی اور اِس کے کچھ دیر بعد روس اور اِس کے اِتحادی شاہِ‌شمال بن کر اُبھرے۔‏

  • تیسری پیش‌گوئی

    آیتیں:‏ یسع 61:‏1؛‏ ملا 3:‏1؛‏ لُو 4:‏18

    پیش‌گوئی:‏ یہوواہ،مسیح کی بادشاہت کے قائم ہونے سے پہلے اپنے ”‏رسول“‏ کو بھیجتا ہے تاکہ وہ ”‏راہ درست کرے۔“‏ یہ گروہ”‏حلیموں کو خوش‌خبری“‏ سنانے لگتا ہے۔‏

    تکمیل:‏ سن 1870ء سے بھائی چارلس ٹیز رسل اور اُن کے ساتھیوں نے لگن سے بائبل کی سچائیوں کو کھوجنا شروع کِیا۔ 1880ء کے دہے کے دوران و ہ اِس بات پر زور دینے لگے کہ خدا کے بندوں کے لیے خوش‌خبری کی مُنادی کرنا بہت اہم ہے۔ اِس سلسلے میں وہ ایسے مضامین شائع کرنے لگے جیسے کہ ”‏1000 مبشروں کی ضرورت ہے“‏ اور ”‏مُنادی کے لیے مقرر۔“‏

  • چوتھی پیش‌گوئی

    آیتیں:‏ متی 13:‏24-‏30،‏ 36-‏43

    پیش‌گوئی:‏ دُشمن گندم کے کھیت میں جنگلی پودوں کے بیج بو کر چلا جاتا ہے۔ یہ بیج گندم کے پودوں کے ساتھ اِکٹھے بڑھتے ہیں اور اُنہیں چھپا دیتے ہیں۔پھر کٹائی کے وقت اُنہیں گندم سے الگ کر دیا جاتا ہے۔‏

    تکمیل:‏ سن 1870ء سے سچے اور جھوٹے مسیحیوں کے بیچ فرق نظر آنے لگا۔ اِس آخری زمانے کے دوران سچے مسیحیوں کو جمع کِیا جا رہا ہے اور جھوٹے مسیحیوں سے الگ کِیا جا رہا ہے۔‏

  • پانچویں پیش‌گوئی

    آیتیں:‏ دان 2:‏31-‏33،‏ 41-‏43

    پیش‌گوئی:‏ لوہے اور مٹی کے پاؤں ایک ایسی مورت کا حصہ ہیں جو مختلف دھاتوں سے بنی ہے۔‏

    تکمیل:‏ مٹی ایسے عام لوگوں کی طرف اِشارہ کرتی ہے جو برطانیہ اور امریکہ کی حکومت کے تحت تھے اور جنہوں نے اپنے حقوق کے لیے آواز اُٹھائی۔ اِن لوگوں نے اِس عالمی طاقت کے اثر کو کمزور کر دیا جو لوہے جیسی مضبوطی رکھتی تھی۔‏

  • دوسرے چارٹ میں آخری زمانے میں پوری ہونے والی پیش‌گوئیوں کا ذکر کِیا گیا ہے جو تقریباً 1919ء سے 1945ء کے عرصے کے دوران پوری ہوئیں۔ 1945ء تک جرمنی شاہِ‌شمال کا کردار ادا کرتا رہا جبکہ شاہِ‌جنوب کا کردار برطانیہ اور امریکہ کی عالمی طاقت نے ہی ادا کِیا۔ چھٹی پیش‌گوئی:‏ 1919ء میں مسح‌شُدہ مسیحیوں کو پاک صاف کلیسیا میں جمع کِیا گیا اور اِسی سال سے مُنادی کا کام اَور تیزی سے کِیا جانے لگا۔ ساتویں پیش‌گوئی:‏ 1920ء میں انجمنِ‌اقوام کی تنظیم قائم ہوئی جو دوسری عالمی جنگ کے شروع ہونے تک قائم رہی۔ اِس کے علاوہ چارٹ میں:‏ پہلی پیش‌گوئی کی تکمیل:‏ سات سروں والا وحشی درندہ ابھی بھی موجود ہے۔ پانچویں پیش‌گوئی کی تکمیل:‏لوہے اور مٹی کے بنے پاؤں ابھی بھی موجود ہیں۔ 1939ء سے لے کر 1945ء تک دُنیا میں ہونے والے واقعات؛ دوسری عالمی جنگ۔ اِس عرصے میں خدا کے بندوں پر اثرانداز ہونے والے واقعات:‏ 1933ء سے لے کر 1945ء تک جرمنی میں 11 ہزار سے زیادہ گواہوں کو قید کِیا گیا۔ برطانیہ میں 1939ء سے لے کر 1945ء تک تقریباً 1600 گواہوں کو قید کِیا گیا۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں 1940ء سے 1944ءتک یہوواہ کے گواہوں پر 2500 سے زیادہ مرتبہ لوگوں کے ہجوم نے حملہ کِیا۔‏
    چھٹی پیش‌گوئی

    آیتیں:‏ متی 13:‏30؛‏ 24:‏14،‏ 45؛‏ 28:‏19، 20

    پیش‌گوئی:‏ ”‏گندم“‏ کو ”‏گودام“‏ میں جمع کِیا جاتا ہے اور ”‏وفادار اور سمجھ‌دار غلام“‏ کو ”‏غلاموں“‏ پر مقرر کِیا جاتا ہے۔ ”‏بادشاہت کی خوش‌خبری کی مُنادی ساری دُنیا میں“‏ کی جانے لگتی ہے۔‏

    تکمیل:‏ سن 1919ء میں وفادار غلام کو خدا کے بندوں پر مقرر کِیا گیا۔ اُس وقت سے لے کر بائبل سٹوڈنٹس مُنادی کا کام اَور تیزی سے کرنے لگے۔ آج یہوواہ کے گواہ 200 سے زیادہ ملکوں میں خوش‌خبری کی مُنادی کر رہے ہیں اور 1000 سے زیادہ زبانوں میں بائبل پر مبنی مطبوعات شائع کر رہے ہیں۔‏

  • ساتویں پیش‌گوئی

    آیتیں:‏ دان 12:‏11؛‏ مکا 13:‏11،‏ 14، 15

    پیش‌گوئی:‏ دو سینگوں والا وحشی درندہ ”‏وحشی درندے کے بُت“‏ کو بنانے میں پہل کرتا ہے اور اِسے ”‏زندگی کا دم“‏ دیتا ہے۔‏

    تکمیل:‏ برطانیہ اور امریکہ کی عالمی طاقت نے انجمنِ‌اقوام کو قائم کرنے میں پہل کی۔ اِس تنظیم کی حمایت دوسری قوموں نے بھی کی۔ آخرکار شاہِ‌شمال بھی اِس تنظیم کا رُکن بن گیا تھا لیکن صرف 1926ء سے لے کر 1933ء تک۔اِس کے بعد اقوامِ‌متحدہ قائم ہوئی اور اِس تنظیم سے بھی لوگوں نے ایک ایسی چیز کی آس لگائی جو صرف خدا کی بادشاہت ہی فراہم کر سکتی ہے۔‏

  • تیسرے چارٹ میں آخری زمانے میں پوری ہونے والی پیش‌گوئیوں کا ذکر کِیا گیا ہے جو تقریباً 1945ء سے 1991ء کے عرصے کے دوران پوری ہوئیں۔ 1991ء تک سوویت یونین اور اِس کے اِتحادیوں نے شاہِ‌شمال کا کردار ادا کِیا اور اِس کے بعد روس اور اِس کے اِتحادی شاہِ‌شمال بن کر سامنے آئے۔ شاہِ‌جنوب کا کردار برطانیہ اور امریکہ کی عالمی طاقت نے ہی ادا کِیا۔ آٹھویں پیش‌گوئی:‏ ایٹمی دھماکے سے اُٹھنے والے دھوئیں کا بادل جو یہ ظاہر کر رہا ہے کہ برطانیہ اور امریکہ کی عالمی طاقت نے کتنی زیادہ تباہی مچائی ہے۔ نویں پیش‌گوئی:‏ 1945ء میں انجمنِ‌اقوام کی جگہ اقوامِ‌متحدہ کی تنظیم قائم ہوئی۔ اِس کے علاوہ چارٹ میں:‏ پہلی پیش‌گوئی کی تکمیل:‏ سات سروں والا وحشی درندہ ابھی بھی موجود ہے۔ پانچویں پیش‌گوئی کی تکمیل:‏لوہے اور مٹی کے بنے پاؤں ابھی بھی موجود ہیں۔ چھٹی پیش‌گوئی کی تکمیل:‏ 1945ء میں 1 لاکھ 56 ہزار سے زیادہ مبشر تھے۔ 1991ء میں 42 لاکھ 78 ہزار سے زیادہ مبشر تھے۔ اِس عرصے میں خدا کے بندوں پر اثرانداز ہونے والے واقعات:‏ 1945ء سے 1950ء تک سوویت یونین میں ہزاروں گواہوں کو زبردستی دُور دراز علاقے سائبیریا بھیجا گیا۔‏
    آٹھویں پیش‌گوئی

    آیتیں:‏ دان 8:‏23، 24

    پیش‌گوئی:‏ ایک ہول‌ناک بادشاہ ’‏عجیب طرح سے بربادی‘‏ کا باعث بنتا ہے۔‏

    تکمیل:‏ برطانیہ اور امریکہ کی عالمی طاقت نے بہت تباہی مچائی۔ مثال کے طور پر جب دوسری عالمی جنگ کے دوران امریکہ نے اپنی دُشمن قوم پر دو ایٹمی بم پھینکے تو اِس کے نتیجے میں بہت ہی ہیبت‌ناک بربادی ہوئی۔‏

  • نویں پیش‌گوئی

    آیتیں:‏ دان 11:‏31؛‏ مکا 17:‏3،‏ 7-‏11

    پیش‌گوئی:‏ ”‏گہرے سُرخ رنگ کا وحشی درندہ“‏ اتھاہ گڑھے سے نکلتا ہے اور یہ آٹھواں بادشاہ ہے۔ اِس درندے کے دس سینگ ”‏فاحشہ“‏ کو تباہ کر دیتے ہیں اور پھر یہ درندہ خود بھی تباہ ہو جاتا ہے۔ دانی‌ایل کی کتاب میں اِس بادشاہ کو ”‏اُجاڑنے والی مکروہ چیز“‏ سے تشبیہ دی گئی ہے۔‏

    تکمیل:‏ دوسری عالمی جنگ کے دوران انجمنِ‌اقوام ختم ہو گئی۔ پھر جنگ کے بعد اقوامِ‌متحدہ کی تنظیم ”‏نصب“‏ کی گئی۔ لوگوں نے انجمنِ‌اقوام کی طرح اقوامِ‌متحدہ پر بھی ایسے کام کے لیے بھروسا ظاہر کِیا جو صرف خدا کی بادشاہت ہی کر سکتی ہے۔ اقوامِ‌متحدہ تمام جھوٹے مذاہب کو ختم کر دے گی۔‏

  • چوتھے چارٹ میں آخری زمانے میں پوری ہونے والی پیش‌گوئیوں کا ذکر کِیا گیا ہے جو آج سے لے کر ہرمجِدّون تک ہوں گی۔ آج شاہِ‌شمال کا کردار روس اور اِس کے اِتحادی ادا کر رہے ہیں۔ شاہِ‌جنوب کا کردار برطانیہ اور امریکہ کی عالمی طاقت ادا کر رہی ہے۔ دسویں پیش‌گوئی:‏ دُنیا کے رہنما ”‏امن اور سلامتی“‏ کا اِعلان کریں گے۔ یہ بڑی مصیبت کی شروعات ہوگی۔ گیارہویں پیش‌گوئی:‏ قومیں جھوٹے مذاہب پر حملہ کریں گی۔ بارہویں پیش‌گوئی:‏ دُنیا کی حکومتیں خدا کے بندوں پر حملہ کریں گی۔ زمین پر موجود باقی مسح‌شُدہ مسیحیوں کو آسمان پر جمع کر لیا جائے گا۔ تیرہویں پیش‌گوئی:‏ ہرمجِدّون کی جنگ۔ ’‏سفید گھوڑے‘‏ کا سوار اپنی ”‏فتح“‏ کو مکمل کرے گا۔ سات سروں والے وحشی درندے کو ہلاک کر دیا جائے گا؛ بڑی مورت کو چکنا چُور کر دیا جائے گا۔ اِس کے علاوہ چارٹ میں:‏ پہلی پیش‌گوئی کی تکمیل:‏ سات سروں والا وحشی درندہ ابھی بھی موجود ہے اور یہ ہرمجِدّون تک موجود ہوگا۔ پانچویں پیش‌گوئی کی تکمیل:‏لوہے اور مٹی کے بنے پاؤں ابھی بھی موجود ہیں اور یہ ہرمجِدّون تک موجود رہیں گے۔ چھٹی پیش‌گوئی کی تکمیل:‏ آج 86 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ مبشر ہیں۔ اِس عرصے میں خدا کے بندوں پر اثرانداز ہونے والے واقعات:‏ 2017ء میں روس کی حکومت نے گواہوں کو قید میں ڈالا ہے اور برانچ کی عمارتوں کو ضبط کر لیا ہے۔‏
    دسویں اور گیارہویں پیش‌گوئی

    آیتیں:‏ 1-‏تھس 5:‏3؛‏ مکا 17:‏16

    پیش‌گوئی:‏ قومیں”‏امن اور سلامتی“‏ کا اِعلان کرتی ہیں۔”‏دس سینگ“‏ اور ”‏وحشی درندہ“‏ ”‏فاحشہ“‏پر حملہ کرتے ہیں۔ اِس کے بعد قوموں پر تباہی آتی ہے۔‏

    تکمیل:‏ قومیں یہ اِعلان کریں گی کہ اُنہوں نے امن اور سلامتی قائم کر لی ہے۔ پھر وہ قومیں جو اقوامِ‌متحدہ کا حصہ ہیں، جھوٹے مذہب کو تباہ کر دیں گی۔ یہ بڑی مصیبت کی شروعات ہوگی۔ یہ مصیبت اُس وقت ختم ہوگی جب ہرمجِدّون کی جنگ میں شیطان کی دُنیا کے باقی نظام کو تباہ کر دیا جائے گا۔‏

  • بارہویں پیش‌گوئی

    آیتیں:‏ حِز 38:‏11، 14-‏17؛‏ متی 24:‏31

    پیش‌گوئی:‏ جوج خدا کے بندوں کی سر زمین پر حملہ کرتا ہے۔ اِس کے بعد فرشتے ”‏برگزیدوں“‏ یعنی چُنے ہوئے لوگوں کو جمع کرتے ہیں۔‏

    تکمیل:‏ شاہِ‌شمال باقی حکومتوں کے ساتھ خدا کے بندوں پر حملہ کرے گا۔ اِس حملے کے شروع ہونے کے تھوڑے عرصے بعد زمین پر موجود باقی مسح‌شُدہ مسیحیوں کو آسمان پر جمع کر لیا جائے گا۔‏

  • تیرہویں پیش‌گوئی

    آیتیں:‏ حِز 38:‏18-‏23؛‏ دان 2:‏34، 35،‏ 44، 45؛‏ مکا 6:‏2؛‏ 16:‏14،‏ 16؛‏ 17:‏14؛‏ 19:‏20

    پیش‌گوئی:‏ ’‏سفید گھوڑے‘‏ کا سوار ”‏مکمل فتح“‏ کرتے ہوئے جوج اور اُس کی فوج کو ہلاک کرتا ہے۔ ’‏وحشی درندے‘‏ کو ’‏آگ کی جھیل‘‏ میں ڈال دیا جاتا ہے اور بڑی مورت کو چکنا چُور کر دیا جاتا ہے۔‏

    تکمیل:‏ خدا کی بادشاہت کے حکمران یسوع مسیح خدا کے بندوں کو بچانے کے لیے آئیں گے۔وہ اپنے ساتھی حکمرانوں یعنی 1 لاکھ 44 ہزار اشخاص اور باقی فرشتوں کے ساتھ قوموں کو تباہ کر دیں گے۔ یوں شیطان کی دُنیا کا سیاسی نظام ختم ہو جائے گا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں