یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ22 ستمبر ص.‏ 5
  • شادی—‏عمر بھر کا بندھن

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • شادی—‏عمر بھر کا بندھن
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
  • ملتا جلتا مواد
  • بائبل میں غیرشادی‌شُدہ رہنے اور شادی کرنے کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • ازدواجی زندگی کی پائیدار بنیاد ڈالیں
    خدا کی محبت میں قائم رہیں
  • ایک کامیاب شادی کیلئے تیاری کرنا
    خاندانی خوشی کا راز
  • شادی کا بندھن خدا کی ایک نعمت
    ہم خدا کی محبت میں کیسے قائم رہ سکتے ہیں؟‏
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
م‌زخ22 ستمبر ص.‏ 5
ایک جوڑا اِکٹھے مُنادی کر رہا ہے۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

شادی—‏عمر بھر کا بندھن

ایک کامیاب شادی سے یہوواہ کی بڑائی ہوتی ہے اور میاں بیوی کو خوشی ملتی ہے۔ (‏مر 10:‏9‏)‏ اگر ایک مسیحی چاہتا ہے کہ اُس کی شادی‌شُدہ زندگی خوشیوں سے بھری ہو اور اُس کا شادی کا بندھن کبھی نہ ٹوٹے تو اُسے اپنے لیے جیون ساتھی چُنتے وقت بائبل کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔‏

اُس وقت کسی کو شادی کی نیت سے اچھی طرح جاننے کی کوشش کریں جب آپ اُس عمر سے گزر جاتے ہیں ”‏جب جوانی کی خواہشیں زوروں پر ہوتی ہیں“‏ کیونکہ یہ ایک ایسا وقت ہوتا ہے جب اکثر لوگ صحیح فیصلے نہیں کر پاتے۔ (‏1-‏کُر 7:‏36‏)‏ جب تک آپ کی شادی نہیں ہوتی، یہوواہ کے ساتھ اپنی دوستی کو مضبوط کرتے رہیں اور اپنے اندر ایسی خوبیاں پیدا کرتے رہیں جو یہوواہ کو پسند ہیں۔ تب آپ ایک اچھے جیون ساتھی ثابت ہو پائیں گے۔‏

کسی سے شادی کے لیے ہاں کرنے سے پہلے اُس شخص کے ”‏دل میں چھپے اِنسان“‏ کو اچھی طرح سے جاننے کی کوشش کریں اور اِس کے لیے آپ کو جتنا بھی وقت چاہیے ہو، ضرور لیں۔ (‏1-‏پطر 3:‏4‏)‏ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال کھڑا ہو جاتا ہے تو اُس شخص سے ضرور بات کریں۔ باقی رشتوں کی طرح شادی کے بندھن میں بھی اِس بات پر دھیان دینا ضروری نہیں ہوتا کہ آپ کا جیون ساتھی آپ کے لیے کیا کرے گا بلکہ اِس بات پر دھیان دینا ضروری ہوتا ہے کہ آپ اپنے جیون ساتھی کے لیے کیا کچھ کریں گے۔ (‏فل 2:‏3، 4‏)‏ اگر آپ شادی سے پہلے بائبل کے اصولوں پر عمل کریں گے تو آپ کے لیے شادی کے بعد میں بھی اِن پر عمل کرنا آسان ہوگا اور اِس طرح آپ کی شادی‌شُدہ زندگی خوشیوں سے بھری ہو گی۔‏

ویڈیو ‏”‏شادی کے لیے تیار ہونا—‏حصہ 3:‏ ‏’‏پہلے اندازہ لگائیں‘‏ ‏“‏ دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:‏

  • شین کے ساتھ بہن کا رشتہ آگے کیسے بڑھا؟‏

  • جب بہن، شین کو اچھی طرح سے جاننے لگی تو اُس نے شین کی کون سی باتیں نوٹ کیں؟‏

  • بہن کے ماں باپ نے اُس کی کیسے مدد کی اور اُس نے کون سا اچھا فیصلہ کِیا؟‏

ایک ایسا بھائی جو کسی بہن کو شادی کے اِرادے سے جاننے کی کوشش کر رہا ہے، وہ اِن سوالوں پر غور کر سکتا ہے:‏

اِس میں کون سی خوبیاں ہیں جو یہوواہ کو پسند ہیں؟ وہ کیسے ثابت کر رہی ہے کہ وہ خدا کی بادشاہت کو اپنی زندگی میں پہلا درجہ دے رہی ہے؟ کیا وہ بائبل اور تنظیم کی ہدایتوں کو مانتی ہے؟ کیا وہ ثابت کرتی ہے کہ اُسے دوسروں کی فکر ہے؟‏

ایک ایسی بہن جو کسی بھائی کو شادی کے اِرادے سے جاننے کی کوشش کر رہی ہے، وہ اِن سوالوں پر غور کر سکتی ہے:‏

اِس میں کون سی خوبیاں ہیں جو یہوواہ کو پسند ہیں؟ کیا وہ یہوواہ کی عبادت اور کلیسیا میں اپنی ذمے‌داریوں کو اپنی ملازمت، پیسے، کھیل کود اور تفریح سے زیادہ اہمیت دیتا ہے؟ وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ کیسے رہتا ہے؟ کیا وہ ثابت کرتا ہے کہ اُسے دوسروں کی فکر ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں