یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ20 اکتوبر ص.‏ 5
  • نوجوانو!‏ کیا یہوواہ آپ کا سب سے اچھا دوست ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نوجوانو!‏ کیا یہوواہ آپ کا سب سے اچھا دوست ہے؟‏
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
  • ملتا جلتا مواد
  • آپ یہوواہ خدا کے دوست بن سکتے ہیں
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • خدا آپکو دوستی کی دعوت دیتا ہے
    آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏
  • کیا مجھے اپنے دوست کی غلطی بتانی چاہئے؟‏
    جاگو!‏—‏2009ء
  • یہوواہ خدا ہمارا سب سے اچھا دوست
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
م‌زخ20 اکتوبر ص.‏ 5
ایک نوجوان بھائی بیٹھ کر بڑے دھیان سے ذاتی مطالعہ کر رہا ہے۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

نوجوانو!‏ کیا یہوواہ آپ کا سب سے اچھا دوست ہے؟‏

آپ کے خیال میں ایک دوست میں کون سی خوبیاں ہونی چاہئیں؟ شاید آپ کہیں کہ ”‏ایک دوست کو وفادار، مہربان اور کُھلے دل والا ہونا چاہیے۔“‏ یہوواہ میں یہ ساری خوبیاں ہیں۔ (‏خر 34:‏6؛‏ اعما 14:‏17‏)‏ جب اُس کے دوست اُس سے دُعا کرتے ہیں تو وہ اُن کی دُعاؤں کو سنتا ہے اور مشکل وقت میں اُن کی مدد کرتا ہے۔ (‏زبور 18:‏19،‏ 35‏)‏ وہ اپنے دوستوں کو معاف کر دیتا ہے۔ (‏1-‏یوح 1:‏9‏)‏ یہوواہ واقعی اپنے دوستوں کا بڑا اچھا دوست ہے!‏

آپ یہوواہ کے دوست کیسے بن سکتے ہیں؟ یہوواہ کے دوست بننے کے لیے اُس کے کلام کو پڑھ کر اُس کے بارے میں سیکھیں۔ اُسے اپنے دل کی بات بتائیں۔ (‏زبور 62:‏8؛‏ 142:‏2‏)‏ ثابت کریں کہ آپ اُن چیزوں کی قدر کرتے ہیں جو یہوواہ کے لیے بہت اہم ہیں جیسے کہ اُس کا بیٹا، اُس کی بادشاہت اور مستقبل کے بارے میں اُس کے وعدے۔ دوسروں کو بھی اُس کے بارے میں بتائیں۔ (‏اِست 32:‏3)‏ اگر آپ یہوواہ کے قریبی دوست بنیں گے تو وہ ہمیشہ تک آپ کا دوست رہے گا۔—‏زبور 73:‏25، 26،‏ 28‏۔‏

ویڈیو ‏”‏نوجوانو!‏ آزما کر دیکھیں کہ یہوواہ کتنا اچھا ہے‏“‏ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ویڈیو ”‏نوجوانو!‏ آزما کر دیکھیں کہ یہوواہ کتنا اچھا ہے“‏ سے ایک سین۔ ایک بہن ذاتی مطالعہ کرنے سے پہلے دُعا کر رہی ہے۔‏

    آپ کیا کر سکتے ہیں تاکہ آپ یہوواہ کے لیے اپنی زندگی کو وقف کرنے اور بپتسمہ لینے کے لیے تیار ہو جائیں؟‏

  • ویڈیو ”‏نوجوانو!‏ آزما کر دیکھیں کہ یہوواہ کتنا اچھا ہے“‏ سے ایک سین۔ ایک پہل‌کار بھائی کیرن (‏سگا)‏ زبان میں ایک شخص کو آیت دِکھا رہا ہے۔‏

    کلیسیا میں بہن بھائی آپ کی مدد کیسے کر سکتے ہیں تاکہ آپ یہوواہ کی خدمت کر سکیں؟‏

  • ویڈیو ”‏نوجوانو!‏ آزما کر دیکھیں کہ یہوواہ کتنا اچھا ہے“‏ سے ایک سین۔ ایک جوان بھائی جو کہ اپنے سے بڑی عمر کے بہن بھائیوں سے سیکھنا چاہتا، ایک عمررسیدہ بھائی کے ساتھ چل رہا ہے۔‏

    مُنادی کا کام کرنے سے یہوواہ کے ساتھ آپ کا رشتہ کیوں مضبوط ہوگا؟‏

  • ویڈیو ”‏نوجوانو!‏ آزما کر دیکھیں کہ یہوواہ کتنا اچھا ہے“‏ سے ایک سین۔ ایک بہن اپنے گھر سے دو گھنٹے پیدل چلنے کے بعد ایک ایسی لڑکی کو بائبل کورس کرا رہی ہے جو سُن نہیں سکتی۔‏

    آپ ہمیشہ تک یہوواہ کے دوست رہ سکتے ہیں!‏

    آپ کس کس طرح سے یہوواہ کی خدمت کر سکتے ہیں؟‏

  • آپ کو یہوواہ کی کون سی خوبی بہت پسند ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں