پاک کلام سے سنہری باتیں | پیدایش 15-17
یہوواہ نے ابرام اور ساری کے نام کیوں بدل دیے؟
یہوواہ خدا ابرام کو ”کامل“ یعنی بےعیب خیال کرتا تھا۔ جب اُس نے ابرام سے کیے گئے وعدے کو اَور تفصیل سے بتایا تو اُس وقت اُس نے ابرام اور ساری کے نام بدل دیے۔ اُن کے نئے ناموں سے ظاہر ہوا کہ مستقبل میں کیا ہونا تھا۔
اپنے ناموں کے مطابق ابراہام بہت سی قوموں کے باپ بنے اور سارہ کی اولاد سے بادشاہ آئے۔
ابراہام
”بہت قوموں کا باپ“
سارہ
شہزادی
ہم خود تو اُس نام کو نہیں چُن سکتے جو ہماری پیدائش پر رکھا جاتا ہے لیکن ابراہام اور سارہ کی طرح ہم نیکنامی ضرور کما سکتے ہیں۔ خود سے پوچھیں:
”مَیں یہوواہ کی نظر میں بےعیب کیسے ٹھہر سکتا ہوں؟“
”مَیں یہوواہ کے حضور کیسا نام بنا رہا ہوں؟“