یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏15 ص.‏ 1
  • نبیوں کی مثال پر عمل کریں—‏حبقوق

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نبیوں کی مثال پر عمل کریں—‏حبقوق
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ خدا پر بھروسا کریں اور زندگی پائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2018ء
  • اپنے نجات‌بخش خدا میں مسرور
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
  • بدکار کتنی دیر تک رہینگے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
  • یہوواہ تاخیر نہیں کریگا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
خدم 12/‏15 ص.‏ 1

نبیوں کی مثال پر عمل کریں—‏حبقوق

1.‏ شاید ہم حبقوق نبی کی طرح کیوں محسوس کریں؟‏

1 اِس دُنیا کے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں بہت سی مشکلوں اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اِس لیے شاید ہم بھی حبقوق نبی کی طرح محسوس کریں جنہوں نے یہوواہ سے فریاد کی:‏ ”‏تُو کیا مجھے نااِنصافی دِکھاتا ہے؟ تُو بدکاری کو کیوں برداشت کر لیتا ہے؟“‏ (‏حبق 1:‏3، نیو اُردو بائبل ورشن؛‏ 2-‏تیم 3:‏1،‏ 13‏)‏ حبقوق نبی کے پیغام اور اُن کی عمدہ مثال پر غور کرنے سے ہم اُس دن تک ثابت‌قدم رہنے کے قابل ہو سکتے ہیں جب یہوواہ خدا بُرے لوگوں کی عدالت کرے گا۔—‏2-‏پطر 3:‏7‏۔‏

2.‏ ہم کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم مضبوط ایمان رکھتے ہیں؟‏

2 مضبوط ایمان رکھیں:‏ اپنی مشکلات اور پریشانیوں کے بارے میں سوچتے رہنے کی بجائے حبقوق نبی نے اپنا پورا دھیان خدا کی خدمت پر رکھا۔ (‏حبق 2:‏1)‏ یہوواہ خدا نے اُنہیں یقین دِلایا کہ وہ اپنا وعدہ ضرور پورا کرے گا اور ”‏صادق اپنے ایمان سے زندہ رہے گا۔“‏ (‏حبق 2:‏2-‏4)‏ آخری زمانے میں رہتے ہوئے ہم اِس بات سے کیا سیکھتے ہیں؟ ہمارے لیے یہ جاننا اہم نہیں ہے کہ خاتمہ کب آئے گا بلکہ اہم یہ ہے کہ ہم اِس بات پر پورا یقین رکھیں کہ خاتمہ ضرور آئے گا۔ یہوواہ خدا پر مضبوط ایمان کی وجہ سے ہمیں ترغیب ملتی ہے کہ ہم روحانی لحاظ سے چوکس رہیں اور یہوواہ خدا کی خدمت کو سب سے زیادہ اہمیت دیں۔—‏عبر 10:‏38، 39‏۔‏

3.‏ ہمیں خوشی سے یہوواہ خدا کی خدمت کیوں کرتے رہنا چاہیے؟‏

3 یہوواہ کی خدمت میں خوش رہیں:‏ جب ماجوج کا جوج ہم پر حملہ کرے گا تو ہمارے ایمان کا اِمتحان ہوگا۔ (‏حزِ 38:‏2، 10-‏12)‏ یاد رکھیں کہ لڑائی میں نقصان اُن لوگوں کو بھی اُٹھانا پڑتا ہے جو آخر میں جیت جاتے ہیں۔ لڑائی کے دوران خوراک کی کمی ہو جاتی ہے، جائیداد وغیرہ لٹ جاتی ہے اور بہت سی سہولتیں دستیاب نہیں رہتیں۔ جب ہمیں ایسی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑے گا تو ہم کیا کریں گے؟ حبقوق جانتے تھے کہ اُنہیں مشکلات کا سامنا ہوگا۔ اِس لیے اُنہوں نے عزم کِیا کہ وہ یہوواہ کی خدمت میں خوش رہیں گے۔ (‏حبق 3:‏16-‏19)‏ ”‏[‏یہوواہ]‏ کی شادمانی“‏ کی بدولت ہم بھی آنے والی مشکلوں کو برداشت کرنے کے قابل ہوں گے۔—‏نحم 8:‏10؛‏ عبر 12:‏2‏۔‏

4.‏ ہمیں آج اور مستقبل میں کس بات سے خوشی مل سکتی ہے؟‏

4 جو لوگ عدالت کے دن سے بچ جائیں گے، وہ یہ سیکھتے رہیں گے کہ اُنہیں یہوواہ کی مرضی کے مطابق زندگی کیسے گزارنی ہے۔ (‏حبق 2:‏14)‏ جن مُردوں کو زندہ کِیا جائے گا، ہمیں اُن کو یہوواہ خدا کے بارے میں تعلیم دینے کا موقع ملے گا۔ لیکن آج بھی ہمیں دوسروں کو یہوواہ خدا اور اُس کے شان‌دار کاموں کے بارے میں بتانے کے بہت سے موقعے ملتے ہیں۔ عزم کریں کہ آپ اِن موقعوں کو ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔—‏زبور 34:‏1؛‏ 71:‏17‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں