یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌ع20 نمبر 2 ص.‏ 4-‏5
  • ہمیں خدا کی بادشاہت کی ضرورت کیوں ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہمیں خدا کی بادشاہت کی ضرورت کیوں ہے؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2020
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • اِنسانی حکمرانی کا آغاز
  • ایک بہترین حکومت!‏
  • خدا کی بادشاہت—‏نئی زمینی حکومت
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
  • خدا کی طرف سے تکلیف کی اجازت کا وقت ختم ہونے والا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • یہوواہ کی حکمرانی دُرست اور کامیاب!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • بُرائی اور مصیبتوں کی وجہ کیا ہے؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2020
م‌ع20 نمبر 2 ص.‏ 4-‏5
آدم اور حوا باغِ‌عدن میں آبشار کو دیکھ رہے ہیں۔‏

خدا کی حکمرانی کے تحت زمین پر امن اور سکون تھا۔‏

ہمیں خدا کی بادشاہت کی ضرورت کیوں ہے؟‏

جب ہمارے خالق یہوواہ نے پہلے اِنسانی جوڑے کو بنایا تو اُس وقت صرف اور صرف وہ ہی حکمران تھا۔ اُس نے اِنسانوں پر جس طرح سے حکمرانی کی، اُس سے اُس کی محبت ظاہر ہوئی۔ اُس نے اُنہیں خوب‌صورت باغِ‌عدن میں بسایا، کھانے کے لیے بے‌تحاشا چیزیں دیں اور اُنہیں ایک ایسا کام سونپا جسے کرنے سے اُنہیں بڑی خوشی ملی۔ (‏پیدایش 1:‏28، 29؛‏ 2:‏8،‏ 15‏)‏ اگر اِنسان خدا کی حکمرانی کو قبول کرتے تو وہ ہمیشہ تک پُرسکون زندگی گزارتے۔‏

آدم، حوا کے کہنے پر وہ پھل کھانے لگے ہیں جسے کھانے سے خدا نے اُن دونوں کو منع کِیا تھا۔‏

پہلے اِنسانی جوڑے نے خدا کی حکمرانی کو رد کر دیا۔‏

لیکن دُکھ کی بات ہے کہ ایسا نہیں ہوا۔ ایک باغی فرشتہ جسے بعد میں شیطان کہا گیا، اُس نے یہ اِعتراض اُٹھایا کہ خدا اِنسانوں پر حکمرانی کرنے کا حق نہیں رکھتا۔ اُس نے دعویٰ کِیا کہ اِنسان خدا کی حکمرانی اور رہنمائی کے بغیر زیادہ خوش رہ سکتے ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے والدین آدم اور حوا، شیطان کی باتوں میں آ گئے اور خدا کے خلاف بغاوت کرنے میں اُس کا ساتھ دیا۔—‏پیدایش 3:‏1-‏6؛‏ مکاشفہ 12:‏9‏۔‏

چونکہ آدم اور حوا نے خدا کی حکمرانی کو رد کر دیا اِس لیے فردوس اُن سے چھن گیا اور وہ ہمیشہ تک زندہ رہنے کی اُمید کھو بیٹھے۔ (‏پیدایش 3:‏17-‏19‏)‏ اُنہوں نے جو کچھ کِیا، اِس کا اثر بعد میں اُن کے بچوں پر بھی پڑا۔ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ آدم کی وجہ سے ”‏گُناہ دُنیا میں آیا اور گُناہ کے ذریعے موت آئی۔“‏ (‏رومیوں 5:‏12‏)‏ گُناہ کا ایک افسوس‌ناک نتیجہ یہ بھی ہے کہ ”‏ایک شخص دوسرے پر حکومت کر کے اُس کو ضرر پہنچاتا ہے۔“‏ (‏واعظ 8:‏9‏، کیتھولک ترجمہ‏)‏ دوسرے لفظوں میں کہیں تو جب اِنسان ایک دوسرے پر حکومت کرتے ہیں تو مشکلیں ہی پیدا ہوتی ہیں۔‏

اِنسانی حکمرانی کا آغاز

نمرود بڑے غرور میں کھڑے ہیں۔ پیچھے لوگ عمارت تعمیر کر رہے ہیں۔‏

نمرود نے یہوواہ کے خلاف بغاوت کی۔‏

بائبل میں جس پہلے اِنسانی حکمران کا ذکر ملتا ہے، وہ نمرود ہے۔ اُس نے یہوواہ کی حکمرانی کے خلاف بغاوت کی۔ نمرود کے زمانے سے لے کر آج تک اِختیار رکھنے والے لوگ اپنی طاقت کا غلط اِستعمال کر رہے ہیں۔ تقریباً 3000 سال پہلے بادشاہ سلیمان نے لکھا:‏ ”‏مَیں نے .‏ .‏ .‏ مظلوموں کے آنسوؤں کو دیکھا اور اُن کو تسلی دینے والا کوئی نہ تھا اور اُن پر ظلم کرنے والے زبردست تھے۔“‏—‏واعظ 4:‏1‏۔‏

آج بھی یہی صورتحال ہے۔ 2009ء میں اقوامِ‌متحدہ کی شائع‌کردہ ایک کتاب میں یہ بتایا گیا تھا کہ یہ بات صاف نظر آ رہی ہے کہ ”‏معاشرے میں پھیلی بُرائی کی ایک جڑ“‏ بُری حکومتیں ہیں۔‏

ایک بہترین حکومت!‏

اِس دُنیا کو ایک بہتر حکومت اور بہتر حکمرانوں کی ضرورت ہے۔ اور اِسی بات کا وعدہ ہمارے خالق نے کِیا ہے۔‏

تصویروں کا مجموعہ:‏ اِنسانی حکومتوں کے حکمرانی کرنے کے نتائج:‏ 1.‏ ایک عورت گندی گلی میں بیٹھی ہے اور اُس کا بچہ گود میں رو رہا ہے۔ 2.‏ ایک بیمار بوڑھا شخص ہسپتال کے بستر پر ہے۔ 3.‏ فوجی جنگ کے میدان میں گولیاں چلا رہے ہیں۔ 4.‏ لوگ بڑے غصے سے ہاتھوں میں بینر پکڑے احتجاج کر رہے ہیں۔ 5.‏ ایک عورت اور اُس کی بیٹی گھر سے باہر کھڑے ہو کر دروازے کو دیکھ رہی ہیں جس کا شیشہ ٹوٹا ہوا ہے۔ 6.‏ ایک شہر فیکٹری کے دھوئیں سے اور کھمبوں پر لگی تاروں سے بھرا ہے۔‏

اچھے سے اچھے حکمران بھی اِنسانوں کے مسئلوں کو حل نہیں کر پائے ہیں۔‏

خدا نے ایک ایسی بادشاہت یعنی حکومت کو قائم کِیا ہے جو تمام اِنسانی حکومتوں کی جگہ لے لے گی اور صرف ”‏وہی ابد تک قائم رہے گی۔“‏ (‏دانی‌ایل 2:‏44‏)‏ یہ وہ بادشاہت ہے جس کے آنے کے لیے لاکھوں لوگ دُعا کرتے ہیں۔ (‏متی 6:‏9، 10‏)‏ لیکن خدا خود اِس حکومت کا حکمران نہیں ہوگا۔ اُس نے ایک ایسا حکمران چُنا ہے جو زمین پر ایک اِنسان کے طور پر رہ چُکا ہے۔ یہ حکمران کون ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں