یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م15 1/‏10 ص.‏ 16
  • پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • ملتا جلتا مواد
  • پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
  • کیا نیکی کبھی بدی پر غالب آئیگی؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
  • پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
م15 1/‏10 ص.‏ 16

پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب

دُنیا میں اِتنی بُرائی کیوں ہے؟‏

یسوع مسیح، شیطان کی پیشکش کو رد کر رہے ہیں۔‏

کس نے یسوع مسیح کو بُرائی کرنے پر اُکسانے کی کوشش کی؟—‏متی 4:‏8-‏10‏۔‏

دیکھا جائے تو لوگ لڑائی جھگڑا، بددیانتی اور بُرا سلوک نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ تو پھر دُنیا میں ظلم، تشدد اور نااِنصافی کی بھرمار کیوں ہے؟ آئے دن ہول‌ناک خبریں سننے کو کیوں ملتی ہیں؟ کیا کوئی ایسی ہستی ہے جو اِنسانوں کو بُرائی کرنے پر اُکسا رہی ہے؟‏‏—‏1-‏یوحنا 5:‏19 کو پڑھیں۔‏

کیا خدا نے اِنسانوں کو بُرائی کرنے کے رُجحان کے ساتھ خلق کِیا؟ جی نہیں۔ خدا نے اِنسانوں کو اپنی صورت پر بنایا۔ اِس کا مطلب ہے کہ اِنسانوں میں خدا کی طرح اچھائی کرنے کا رُجحان تھا۔ (‏پیدایش 1:‏27؛‏ ایوب 34:‏10‏)‏ اِس کے ساتھ ساتھ خدا نے اِنسانوں کو یہ فیصلہ کرنے کی اِجازت بھی دی کہ وہ کون سی راہ اِختیار کریں گے۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ آدم اور حوا نے بُری راہ اِختیار کی۔ یوں اُن میں بُرائی کرنے کا رُجحان پیدا ہو گیا۔ اور تمام اِنسانوں نے یہ رُجحان آدم اور حوا سے ورثے میں پایا ہے۔‏‏—‏اِستثنا 32:‏4، 5 کو پڑھیں۔‏

کیا بُرائی کبھی ختم ہوگی؟‏

خدا چاہتا ہے کہ ہم بُرائی کرنے کے رُجحان پر غالب آئیں تاکہ ہمیں حقیقی خوشی ملے۔ (‏امثال 27:‏11‏)‏ اِس لیے وہ ہمیں بتاتا ہے کہ ہم غلط کاموں سے کیسے بچ سکتے ہیں اور اچھے کام کیسے کر سکتے ہیں۔ لیکن فی‌الحال ہم پوری طرح سے بُرائی کرنے کے رُجحان پر غالب نہیں آ سکتے۔‏‏—‏زبور 32:‏8 کو پڑھیں۔‏

دراصل خدا ابھی تک بُرائی کو برداشت کر رہا ہے تاکہ سب پر واضح ہو جائے کہ اِس کے نتائج کتنے سنگین ہیں۔ (‏2-‏پطرس 3:‏7-‏9‏)‏ لیکن جلد ہی وہ بُرائی کو ختم کر دے گا۔ پھر زمین پر صرف ایسے لوگ رہیں گے جو دل سے اُس کے حکموں پر عمل کریں گے۔ اُس وقت ہر طرف اچھائی کا راج ہوگا۔‏‏—‏زبور 37:‏9-‏11 کو پڑھیں۔‏

مزید معلومات کے لیے کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے باب نمبر 3 کو دیکھیں۔ (‏یہ کتاب یہوواہ کے گواہوں نے شائع کی ہے۔)‏

آپ اِسے اِس ویب‌سائٹ سے ڈاؤن‌لوڈ کر سکتے ہیں:‏ www.jw.org

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں