یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م13 15/‏2 ص.‏ 30
  • سردارکاہن کائفا—‏اصلی یا فرضی کردار؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سردارکاہن کائفا—‏اصلی یا فرضی کردار؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
  • ملتا جلتا مواد
  • یسوع کے وجود کا اثریاتی ثبوت؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • کائفا—‏قاتلانہ سازش کرنے والا سردارکاہن
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
  • کائفا کے گھر میں غیرقانونی مُقدمہ
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • لعزر زندہ ہو گئے!‏
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
م13 15/‏2 ص.‏ 30

سردارکاہن کائفا—‏اصلی یا فرضی کردار؟‏

اِس قسم کی جگہ پر ایسے صندوق رکھے جاتے تھے جن میں مُردوں کی ہڈیاں ہوتی تھیں۔‏

کبھی‌کبھار آثارِقدیمہ کے ماہرین کوئی ایسی چیز دریافت کرتے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ بائبل میں جن لوگوں کا ذکر کِیا گیا ہے، وہ واقعی اصلی تھے۔ سن ۲۰۱۱ء میں اسرائیل کے عالموں نے ایک ایسی ہی دریافت کے بارے میں کچھ معلومات شائع کیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ چونے کے پتھر سے بنا ہوا ایک صندوق دریافت ہوا ہے جو ۲۰۰۰ سال پُرانا ہے۔ اِس کے اندر ایک لاش کی ہڈیاں تھیں جنہیں گوشت کے گل جانے کے بعد صندوق میں محفوظ کِیا گیا تھا۔‏

اِس صندوق کے اُوپر یہ عبارت لکھی ہے:‏ ”‏بیت‌اِمیری سے معزیاہ فریق کے کاہن، کائفا کے بیٹے یشوع کی بیٹی مریم۔“‏ کائفا وہ یہودی سردارکاہن تھے جو یسوع مسیح کے مقدمے اور قتل میں ملوث تھے۔ (‏یوح ۱۱:‏۴۸-‏۵۰‏)‏ تاریخ‌دان فلاویس یوسیفس نے اِس کاہن کا حوالہ یوں دیا:‏ ”‏یوسف جو کائفا کہلاتا تھا۔“‏ یہ صندوق اِسی کے کسی رشتہ‌دار کا لگتا ہے۔ اِس سے پہلے بھی ایک صندوق دریافت ہو چُکا ہے جس کے بارے میں خیال ہے کہ اِس میں جو ہڈیاں تھیں، وہ سردارکاہن کائفا کی تھیں۔ اِس صندوق پر لکھا ہے:‏ کائفا کا بیٹا یوسف۔‏a اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مریم، کائفا کی رشتہ‌دار تھیں۔‏

اسرائیل میں آثارِقدیمہ کی حفاظت کرنے والے ادارے کے عالموں نے بتایا کہ جس صندوق میں مریم کی ہڈیاں ملی ہیں، اُسے ڈاکوؤں سے چھینا گیا تھا۔ ڈاکوؤں نے یہ صندوق ایک قدیم مقبرے سے چرایا تھا۔ اِس صندوق اور اِس پر لکھی عبارت کی جانچ کرنے سے تصدیق ہوتی ہے کہ یہ صندوق بالکل اصلی ہے۔‏

اِس صندوق پر لکھی ہوئی عبارت سے ایک نئی بات سامنے آئی ہے۔ اِس میں معزیاہ کا ذکر آیا ہے۔ معزیاہ ہیکل میں خدمت کرنے والے ۲۴ فریقوں میں سے آخری نمبر پر تھا۔ اِن فریقوں کی ہیکل میں خدمت کرنے کی باریاں لگتی تھیں۔ (‏۱-‏توا ۲۴:‏۱۸‏)‏ ادارے کے مطابق صندوق پر لکھی ہوئی عبارت سے پتہ چلتا ہے کہ ”‏کائفا کا خاندان معزیاہ کے فریق سے تھا۔“‏

صندوق پر لکھی ہوئی عبارت میں بیت‌اِمیری کا ذکر بھی ہوا ہے۔ یہ کس کی طرف اشارہ کرتا ہے؟ ادارے کا کہنا ہے کہ ”‏بیت‌اِمیری شاید بنی‌اِمیر یعنی کاہنوں کے ایک خاندان کا نام تھا۔ بنی‌اِمیر کی اولاد میں معزیاہ فریق کے لوگ شامل تھے۔ (‏عزرا ۲:‏۳۶، ۳۷؛‏ نحمیاہ ۷:‏۳۹-‏۴۲‏)‏ یہ بھی ممکن ہے کہ بیت‌اِمیری اُس جگہ کا نام ہو جہاں مریم یا پھر اُن کا خاندان رہتا تھا۔“‏ بات چاہے جو بھی ہو، یہ صندوق اِس بات کا ایک ثبوت ہے کہ بائبل میں جن لوگوں کا ذکر آیا ہے، وہ اور اُن کے خاندان واقعی زمین پر موجود تھے۔‏

a کائفا کے صندوق کے بارے میں مزید جاننے کے لئے ۱۵ جنوری ۲۰۰۶ء کے مینارِنگہبانی میں صفحہ ۱۰-‏۱۳ پر مضمون ”‏کائفا قاتلانہ سازش کرنے والا سردار کاہن“‏ کو دیکھیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں