یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م03 15/‏3 ص.‏ 3
  • ایک یادگار دن

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایک یادگار دن
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • ملتا جلتا مواد
  • یسوع مسیح کا پیغام اور آپ
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • یسوع مسیح خدا کا بیٹا کیوں کہلاتا ہے؟‏
    جاگو!‏—‏2006ء
  • یسوع آپ کی زندگی کیسے بدل سکتا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
  • یسوع مسیح—‏اُنہوں نے اپنی جان کیوں قربان کی؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
م03 15/‏3 ص.‏ 3

ایک یادگار دن

اس دن نے نوعِ‌انسان کے مستقبل کو بدل دیا۔ بیشک اس دن نے انسانی تاریخ پر بہت گہرا اَثر ڈالا تھا۔ یہ وہ دن تھا جب یسوع نے اُن تمام کاموں کو پورا کِیا جن کیلئے اُسے زمین پر بھیجا گیا تھا۔ جب یسوع سولی پر تھا تو اُس نے پکار کر کہا:‏ ”‏تمام ہوا۔“‏ (‏یوحنا ۱۹:‏۳۰‏)‏ یسوع کس مقصد کیلئے زمین پر آیا تھا؟‏

بائبل یسوع کے اِس کام کے بارے میں یوں کہتی ہے:‏ ”‏ابنِ‌آدم اِسلئے نہیں آیا کہ خدمت لے بلکہ اِسلئے‌کہ خدمت کرے اور اپنی جان بہتیروں کے بدلے فدیہ میں دے۔“‏ (‏متی ۲۰:‏۲۸‏)‏ یسوع نے تمام نسلِ‌انسانی کیلئے اپنی جان کی قربانی دیکر اُنکو گناہ اور موت سے چھٹکارا دلایا۔ واقعی، ”‏خدا نے دُنیا سے ایسی محبت رکھی کہ اُس نے اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے۔“‏ (‏یوحنا ۳:‏۱۶‏)‏ یسوع کی قربانی ہمارے لئے بہت ہی اہمیت رکھتی ہے!‏

لیکن یسوع کی موت کا دن ایک اَور وجہ سے بھی یادگار ہے۔ اِس دن پر یسوع نے اپنے شاگردوں کو وفادار رہنے میں مدد دینے کیلئے بہت اہم سبق سکھائے۔ یسوع کی آخری باتوں نے اُس کے شاگردوں کے دلوں پر کتنا گہرا اَثر چھوڑا ہوگا!‏ یہ اہم سبق کونسے ہیں؟ یسوع نے اُنہیں جو سبق سکھائے اُن سے ہم کیسے فائدہ اُٹھا سکتے  ہیں؟ اِن سوالات پر اگلے مضمون میں بحث  کی جائیگی۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں