یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو18 نمبر 2 ص.‏ 14
  • 11.‏ محنتی ہوں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • 11.‏ محنتی ہوں
  • جاگو!‏—‏2018ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • اِس کا کیا مطلب ہے؟‏
  • یہ کیوں اہم ہے؟‏
  • آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏
  • ملازمت
    جاگو!‏—‏2015ء
  • اپنی محنت سے فائدہ اُٹھائیں
    خدا کی محبت میں قائم رہیں
  • اپنی محنت سے لطف اُٹھائیں
    ہم خدا کی محبت میں کیسے قائم رہ سکتے ہیں؟‏
  • کام کی بابت متوازن نظریہ کیسے اپنایا جا سکتا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
مزید
جاگو!‏—‏2018ء
جاگو18 نمبر 2 ص.‏ 14
ایک لڑکی دوڑ لگا رہی ہے۔‏

محنت سے کام کرنا ورزش کرنے کی طرح ہے جس کا آپ کو نہ صرف اب فائدہ ہوگا بلکہ مستقبل میں بھی۔‏

نوجوانوں کے لیے

11.‏ محنتی ہوں

اِس کا کیا مطلب ہے؟‏

محنتی لوگ کام سے گھبراتے نہیں ہیں۔ اِس کی بجائے وہ اپنی ضرورتیں پوری کرنے اور دوسروں کی مدد کرنے کے لیے محنت سے کام کرتے ہیں، پھر چاہے وہ کام معمولی نوعیت کا ہی کیوں نہ ہو۔‏

یہ کیوں اہم ہے؟‏

چاہے آپ کو اچھا لگے یا نہیں، حقیقت یہ ہے کہ زندگی ذمے‌داریوں کا دوسرا نام ہے۔ اِس دُنیا میں بہت سے لوگوں کو محنت کرنا پسند نہیں ہے لیکن اگر آپ محنتی ہیں تو اِس سے آپ کو بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔—‏واعظ 3:‏13‏۔‏

‏”‏مَیں نے دیکھا ہے کہ جب آپ محنت سے کام کرتے ہیں تو آپ کو اپنے اُوپر فخر محسوس ہوتا ہے اور دلی سکون ملتا ہے۔ اصل میں دلی سکون کی وجہ سے ہی مَیں نے محنت سے کام کرنا سیکھا ہے۔ اگر آپ محنت سے کام کرنے کے عادی ہیں تو آپ ایک اچھے شخص کے طور پر مشہور ہوں گے۔“‏—‏ریون۔‏

پاک کلام کا اصول:‏ ”‏ہر طرح کی محنت میں نفع ہے۔“‏—‏امثال 14:‏23‏۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

آپ کام کے حوالے سے مثبت سوچ اپنانے کے لیے یہ اِقدام اُٹھا سکتے ہیں:‏

اچھی طرح کام کرنا سیکھیں۔‏ چاہے آپ گھر کا کام‌کاج کر رہے ہوں، اپنا ہوم‌ورک کر رہے ہوں یا ملازمت کر رہے ہوں، اِسے پورے دھیان سے کریں۔ جب آپ کسی کام کو کرنا سیکھ جاتے ہیں تو اِس میں بہتری لانے کے طریقے ڈھونڈیں۔ آپ کسی کام میں جتنے ماہر ہوں گے، آپ کو اِسے کرنے میں اُتنا ہی مزہ آئے گا۔‏

پاک کلام کا اصول:‏ ”‏کیا تُو نے کوئی ایسا شخص دیکھا ہے جو اپنے فن میں ماہر ہے؟ وہ بادشاہوں کے حضور میں کسی کام پر سرفراز ہوگا؛ نہ کہ ادنیٰ لوگوں کے سامنے۔“‏—‏امثال 22:‏29‏، نیو اُردو بائبل ورشن۔‏

محنت سے کام کرنے کے فائدوں پر غور کریں۔‏ تقریباً ہر معاملے میں یہ بات سچ ہے کہ جب آپ اپنی ذمے‌داریوں کو اچھی طرح پورا کرتے ہیں تو آپ دوسروں کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ مثال کے طور پر جب آپ محنت سے گھر کا کام‌کاج کرتے ہیں تو آپ گھر کے دوسرے افراد کا بوجھ کم کرتے ہیں۔‏

پاک کلام کا اصول:‏ ”‏لینے کی نسبت دینے میں زیادہ خوشی ہے۔“‏—‏اعمال 20:‏35‏۔‏

جو کہا جائے، اُس سے زیادہ کریں۔‏ جتنا آپ سے کہا جائے، صرف اُتنا کرنے کی بجائے اُس سے زیادہ کرنے کی کوشش کریں۔ اِس طرح آپ کی زندگی آپ کے اِختیار میں ہوگی یعنی آپ اپنی مرضی سے زیادہ کام کر رہے ہوں گے نہ کہ دوسروں کے دباؤ میں آ کر۔—‏متی 5:‏41‏۔‏

پاک کلام کا اصول:‏ ”‏آپ .‏ .‏ .‏ اچھا کام اپنی مرضی سے کریں نہ کہ کسی دباؤ کے تحت۔“‏—‏فلیمون 14‏۔‏

مناسب نظریہ اپنائیں۔‏ محنتی لوگ نہ تو سُست ہوتے ہیں اور نہ ہی کام کو سر پر سوار کرتے ہیں۔ وہ آرام اور کام میں توازن رکھتے ہیں یعنی محنت کرنے اور آرام کرنے دونوں سے لطف‌اندوز ہوتے ہیں۔‏

پاک کلام کا اصول:‏ ”‏ایک مٹھی بھر آرام محنت اور ہوا کے تعاقب سے بھری ہوئی دو مٹھیوں سے بہتر ہے۔“‏—‏واعظ 4:‏6‏، کیتھولک ترجمہ۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں