یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو16 نمبر 6 ص.‏ 10-‏11
  • ڈیزیڈیریس ایراسمس

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ڈیزیڈیریس ایراسمس
  • جاگو!‏—‏2016ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • ایراسمس کی تحقیق اور نظریات
  • نئے عہدنامے کا یونانی متن
  • کامپلوشن پالی‌گلٹ—‏ترجمہ کرنے کی ایک عمدہ بنیاد
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
  • بائبل—‏مقبول اور مسدود
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
  • مضامین کی فہرست
    جاگو!‏—‏2016ء
جاگو!‏—‏2016ء
جاگو16 نمبر 6 ص.‏ 10-‏11

تاریخ کے ورقوں سے

ڈیزیڈیریس ایراسمس

ڈیزیڈیریس ایراسمس

ڈیزیڈیریس ایراسمس تقریباً 1469ء-‏1536ء کے عرصے میں رہتے تھے۔ شروع شروع میں تو اُنہیں یورپ کا بہترین عالم مانا جاتا تھا لیکن بعد میں اُنہیں بزدل اور مخالفِ‌دین کہا جانے لگا۔ ایک مذہبی بحث‌وتکرار کے دوران اُنہوں نے کیتھولک چرچ کی غلط تعلیمات اور کاموں کے ساتھ ساتھ اُن لوگوں کا اصل چہرہ بھی بے‌نقاب کِیا جو چرچ میں اِصلاحی تحریک چلانا چاہتے تھے۔ آج اُن کا شمار اُن لوگوں میں ہوتا ہے جو یورپ میں مذہبی اِنقلاب لائے۔ اِس کی کیا وجہ ہے؟‏

ایراسمس کی تحقیق اور نظریات

ایراسمس یونانی اور لاطینی زبان پر عبور رکھتے تھے۔ اِس لیے اُنہوں نے بائبل کے لاطینی ترجموں جیسے کہ لاطینی ‏”‏ولگاتا“‏ (‏لیٹن ‏”‏ولگیٹ“‏‏)‏ کا موازنہ یونانی صحیفوں کے (‏جنہیں نیا عہدنامہ کہا جاتا ہے)‏ اِبتدائی یونانی نسخوں سے کِیا۔ اِس پر وہ سمجھ گئے کہ سب کے لیے بائبل کا علم حاصل کرنا لازمی ہے۔ اِسی وجہ سے اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ پاک کلام کا ترجمہ ایسی زبانوں میں ہونا چاہیے جو اُن کے زمانے کے لوگ بولتے تھے۔‏

ایراسمس نے اِس بات کو فروغ دیا کہ کیتھولک چرچ کے طورطریقوں کو درست کِیا جانا چاہیے۔ دراصل اُن کا ماننا تھا کہ مسیحی ہونے کا مطلب مسیح کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنا ہے نہ کہ محض فضول رسموں کی پیروی کرنا۔ اِس کا نتیجہ یہ نکلا کہ جب اِصلاحی تحریک چلانے والوں نے چرچ آف روم کے خلاف احتجاج کِیا اور تبدیلی کا مطالبہ کِیا تو کیتھولک رہنماؤں کا سارا شک ایراسمس پر گیا۔‏

ایراسمس نے کیتھولک چرچ کی غلط تعلیمات اور کاموں کے ساتھ ساتھ اُن لوگوں کا اصل چہرہ بھی بے‌نقاب کِیا جو چرچ میں اِصلاحی تحریک چلانا چاہتے تھے۔‏

اپنی تحریروں میں ایراسمس نے طنزیہ انداز میں پادریوں کے ظلم‌وزیادتی، اُن کے شاہانہ طرزِزندگی اور اُن تمام پوپوں کے اِرادوں کا پردہ فاش کِیا جو جنگوں کی حمایت کرتے تھے۔ اُنہوں نے اُن بددیانت پادریوں سے سخت اِختلاف کِیا جو چرچ کی مختلف رسموں کے ذریعے لوگوں کا فائدہ اُٹھاتے تھے جیسے کہ گُناہوں کا اِعتراف کرنے، مُقدسوں کی عبادت کرنے، روزے رکھنے اور زیارتوں کے لیے جانے جیسی رسموں کے ذریعے۔ اُنہوں نے پیسے لے کر گُناہ معاف کرنے اور کنوارے رہنے پر مجبور کرنے جیسی روایتوں پر بھی اِعتراض اُٹھایا۔‏

نئے عہدنامے کا یونانی متن

سن 1516ء میں ایراسمس نے یونانی زبان میں نئے عہدنامے کا پہلا ایڈیشن شائع کِیا۔ یہ پہلی بار تھا کہ بائبل کے یونانی صحیفوں کی کوئی کاپی چھاپی گئی۔ اُس ایڈیشن میں ایراسمس نے یونانی متن کا لاطینی زبان میں ترجمہ کِیا جو کہ ‏”‏ولگاتا“‏ سے فرق تھا اور ساتھ ساتھ اِضافی معلومات بھی دیں۔ کچھ عرصے تک وہ اپنے ترجمے پر نظرثانی کرتے رہے اور آخرکار ایک ایسا ایڈیشن تیار کِیا جو لاطینی ‏”‏ولگاتا“‏ سے اَور بھی زیادہ فرق تھا۔‏

ایراسمس کا ترجمہ

ایراسمس کا ترجمہ

ایک فرق 1-‏یوحنا 5:‏7 کے ترجمے میں تھا۔ ‏”‏ولگاتا“‏ میں تثلیث کے عقیدے کو صحیح ثابت کرنے کے لیے اِس آیت میں کچھ اِضافی الفاظ شامل کیے گئے تھے جن کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں تھی۔ اُن الفاظ کا ترجمہ یہ ہے:‏ ”‏آسمان پر باپ، کلام اور روحُ‌القدس۔ اور یہ تینوں ایک ہی ہیں۔“‏ لیکن ایراسمس نے اپنے ترجمے کے پہلے دو ایڈیشنوں میں یہ الفاظ شامل نہیں کیے کیونکہ اُنہوں نے ترجمہ کرنے کے لیے جن یونانی نسخوں کو اِستعمال کِیا، اُن میں سے کسی میں بھی یہ الفاظ نہیں تھے۔ مگر بعد میں چرچ کے پیشواؤں کے دباؤ کی وجہ سے اُنہیں اپنے تیسرے ایڈیشن میں یہ الفاظ شامل کرنے پڑے۔‏

ایراسمس نے اپنے ترجمے میں بہتری لا کر جو نئے ایڈیشن شائع کیے، اُن کی بنیاد پر یورپی زبانوں میں یونانی صحیفوں کا بہتر ترجمہ ممکن ہوا۔ ایراسمس کے ایڈیشنوں کو اِستعمال کر کے مارٹن لوتھر نے جرمن میں، وِلیم ٹینڈیل نے انگریزی میں، انتونیو بروچیولی نے اِطالوی میں اور فرانسسکو دی انتنیاس نے ہسپانوی میں یونانی صحیفوں کا ترجمہ کِیا۔‏

ایراسمس اُس دَور میں رہتے تھے جب مذہبی اِنتشار عروج پر تھا۔ پروٹسٹنٹ تحریک چلانے والوں نے اُن کے ترجمے کو بڑی اہمیت دی۔ جب تک اِس اِصلاحی تحریک نے حقیقت کا رُوپ نہیں دھارا تب تک کچھ لوگ ایراسمس کو بھی اِس کا حصہ سمجھتے تھے۔ مگر اِس تحریک کے شروع ہونے کے بعد اُنہوں نے مذہبی بحث‌مباحثوں میں کسی کی بھی حمایت نہیں کی۔ دلچسپی کی بات ہے کہ 100 سال سے زیادہ عرصہ پہلے عالم ڈیوڈ شیف نے لکھا کہ ایراسمس ”‏اپنی موت کے وقت تنہا تھے اور باضابطہ طور پر کسی مذہبی گروہ کا حصہ نہیں تھے۔ کیتھولک اُنہیں قبول کرنا نہیں چاہتے تھے اور پروٹسٹنٹ اُنہیں قبول کر نہیں کر سکتے تھے۔“‏

چند دلچسپ حقائق

  • سن 1516ء میں ایراسمس نے یونانی میں نیا عہدنامہ شائع کِیا۔ اِس کے ایک کالم میں یونانی متن تھا اور دوسرے میں لاطینی ترجمہ۔ اِس کے علاوہ اِس میں تفصیل سے اِضافی معلومات بھی تھیں۔‏

  • ایراسمس نے اپنے ترجمے کے پیش‌لفظ میں لکھا:‏ ”‏مَیں اُن لوگوں سے سخت اِختلاف کرتا ہوں جو یہ نہیں چاہتے کہ ایک عام شخص ذاتی طور پر پاک صحیفوں کو پڑھے یا اِن کا ترجمہ عام‌فہم زبانوں میں کِیا جائے۔“‏

  • یورپ کے کچھ حصوں میں اُن کے مخالفین نے اُن کی کتابیں جلا دیں اور بہت سالوں تک اُن کی کتابیں اُن کتابوں میں شامل رہیں جن پر روم کے پوپوں نے پابندی لگائی ہوئی تھی۔‏

ایک مشہور عالمی شخصیت

ایراسمس کو فرق فرق ملکوں میں ایک عالم تسلیم کِیا جاتا تھا۔ وہ مختلف یورپی ممالک میں رہے اور وہاں کام کِیا۔ اِن ملکوں میں اُنہوں نے شاہی گھرانوں اور یونیورسٹیوں میں اثرورسوخ والے دوست بنائے۔ فرق فرق ملکوں کے عالم اُن سے رائے لیا کرتے تھے۔ وہ اپنی تحریروں کی وجہ سے خاصے مشہور تھے کیونکہ یہ بڑے پیمانے پر پڑھی اور پسند کی جاتی تھیں۔ ایک وقت تھا کہ وہ جہاں بھی جاتے، اُن کے چاہنے والے اُن کا خیرمقدم کرتے اور شہزادے، مذہبی پیشوا اور عالم سب اُنہیں سراہتے۔ اِسی لیے جدید دَور کے ایک مصنف نے ایراسمس کے بارے میں کہا کہ ”‏اپنے زمانے میں اُن کی شہرت بالکل ویسی تھی جیسی آج‌کل مشہور عالمی شخصیات کی ہوتی ہے۔“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں