یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو10ء جنوری ص.‏ 4
  • دوسرا اُصول—‏اپنے ازدواجی بندھن کو سنجیدہ خیال کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دوسرا اُصول—‏اپنے ازدواجی بندھن کو سنجیدہ خیال کریں
  • جاگو!‏—‏2010ء
  • ملتا جلتا مواد
  • 1.‏ عہدوپیمان نبھائیں
    جاگو!‏—‏2018ء
  • شادی کا بندھن کیسے مضبوط بنایا جائے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • آپ کی شادی بچ سکتی ہے!‏
    جاگو!‏—‏2001ء
  • کیا یہ صرف دوستی ہے یا اِس سے زیادہ؟‏
    جاگو!‏—‏2014ء
مزید
جاگو!‏—‏2010ء
جاگو10ء جنوری ص.‏ 4

دوسرا اُصول‏—‏اپنے ازدواجی بندھن کو سنجیدہ خیال کریں

‏”‏جِسے خدا نے جوڑا ہے اُسے آدمی جُدا نہ کرے۔“‏—‏متی ۱۹:‏۶‏۔‏

اِس اُصول کی وضاحت۔‏ خوشگوار گھریلو زندگی گزارنے والے شوہر اور بیوی سمجھتے ہیں کہ موت کے سوا اُنہیں کوئی اَور چیز جُدا نہیں کر سکتی۔ مسائل یا مشکلات کی صورت میں وہ اِن کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ اِنہیں اپنے جیون‌ساتھی سے پیچھا چھڑانے کا بہانہ خیال نہیں کرتے۔ وہ دونوں اپنی شادی کو ایک سنجیدہ اور دائمی بندھن سمجھتے ہیں۔ یوں اُن کا یہ اعتماد بڑھتا ہے کہ اُن میں سے کوئی بھی اِس بندھن کو نہیں توڑے گا۔‏

اِس اُصول کی اہمیت۔‏ ازدواجی بندھن کو سنجیدہ خیال کرنا اِسے مضبوط بناتا ہے۔ یہ سچ ہے کہ شادی کے وقت بعض لوگ موت تک ساتھ نبھانے کا وعدہ کرتے ہیں مگر جیسے‌جیسے اُنہیں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اُنہیں یہ بندھن ایک بوجھ معلوم ہونے لگتا ہے۔ وہ سوچنے لگتے ہیں کہ کاش اِس بندھن سے فرار کا کوئی راستہ مِل جائے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ اپنی شادی ختم تو نہ کریں مگر وہ اپنے مسائل حل کرنے اور اپنے بندھن کو بہتر بنانے کی بھی کوئی کوشش نہیں کرتے۔ مثال کے طور پر، وہ سنگین اختلافات پر گفتگو کرنے کی بجائے چپ سادھ لیتے ہیں۔‏

مشق۔‏ نیچے دئے گئے سوالوں کی مدد سے اپنا جائزہ لیں اور یہ دیکھیں کہ آپ اپنے ازدواجی بندھن کو کتنا سنجیدہ خیال کرتے ہیں۔‏

▪ جب جھگڑا ہو رہا ہو تو کیا مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ مَیں نے اِس شخص سے شادی کرکے بڑی غلطی کی ہے؟‏

▪ کیا مجھے اپنے جیون‌ساتھی کی بجائے کسی دوسرے کے خیال آتے رہتے ہیں؟‏

▪ کیا مَیں اکثر اپنے ساتھی سے یہ کہتا ہوں کہ ‏”‏میرا تمہارے ساتھ گزارا مشکل ہے“‏ یا ‏”‏مجھے تم سے بہتر ساتھی مِل جائے گا“‏؟‏

اِس اُصول پر عمل کریں۔‏ چند ایسے عملی اقدام کے بارے میں سوچیں جو آپ اپنے ازدواجی بندھن کو مضبوط کرنے کے لئے اُٹھا سکتے ہیں۔ (‏مثلاً:‏ اپنے جیون‌ساتھی کے نام کبھی‌کبھار کوئی چھوٹا سا محبت بھرا پیغام لکھیں، اپنے کام کی جگہ پر اُس کی تصویر سامنے رکھیں، کام پر جانے کے بعد بھی فون کے ذریعے اُس سے رابطہ رکھیں۔)‏

اپنے بندھن کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں اپنے ساتھی کے ساتھ مختلف تجاویز پر غور کریں اور دیکھیں کہ اُسے کونسی تجویز پسند آتی ہے؟‏

‏[‏صفحہ ۴ پر تصویر]‏

جیسے سڑک کے کنارے لگا ہوا جنگلا گاڑی کو کھائی میں گِرنے سے بچاتا ہے ویسے ہی ازدواجی بندھن کو سنجیدہ خیال کرنا اِسے مختلف خطرات سے بچاتا ہے

‏[‏تصویر کا حوالہ]‏

Corbis/​age fotostock ©

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں