یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو09 جنوری ص.‏ 30
  • عالمی اُفق

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • عالمی اُفق
  • جاگو!‏—‏2009ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • خوش‌مزاج رہنے کا صحت پر اثر
  • عید کا چاند دیکھنے کا نیا طریقہ
  • ننھے بچوں میں اخلاقی صلاحیت
  • بوتل کے پانی کے شوقین
  • دُنیا کا نظارہ کرنا
    جاگو!‏—‏2001ء
جاگو!‏—‏2009ء
جاگو09 جنوری ص.‏ 30

عالمی اُفق

◼ یہوواہ کے گواہوں کی ویب‌سائٹ پر ۳۱۴ زبانوں میں معلومات فراہم کی جاتی ہے۔ یہ ویب‌سائٹ org.‏watchtower.‏www ہے۔ پچھلے سال یہ ویب‌سائٹ ۲ کروڑ ۲۰ لاکھ مرتبہ کھولی گئی یعنی روزانہ اوسطاً ۶۰،۰۰۰ مرتبہ۔‏

◼ ”‏لوگوں کو کثرت سے صاف پانی مہیا کرنا حکومتوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ .‏ .‏ .‏ اکثر جہاں پانی کی کمی ہوتی ہے وہاں بندوقوں کی کثرت ہوتی ہے۔“‏—‏اقوامِ‌متحدہ کا سیکریٹری جنرل بانکی‌مون۔‏

خوش‌مزاج رہنے کا صحت پر اثر

خوش‌مزاج رہنے والے لوگ ایسے لوگوں کی نسبت زیادہ صحتمند ہوتے ہیں جو بیزار یا پریشان رہتے ہیں یا پھر جھگڑالو ہوتے ہیں۔ ایک جائزے میں سائنسدانوں نے دریافت کِیا کہ ”‏خوش‌مزاج“‏ لوگوں کے جسم میں کورٹیزول نامی ہارمون کم مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اگر یہ ہارمون جسم میں دیر تک زیادہ مقدار میں پایا جائے تو طرح طرح کی بیماریاں لگنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ خوش‌مزاج لوگوں کے جسم میں ”‏دو ایسے پروٹین کم مقدار میں پائے جاتے ہیں جن کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ جسم میں سوزش اور ورم ہے۔“‏ لندن کے یونیورسٹی کالج کے ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے:‏ ”‏انسان کا مزاج اِس بات سے متاثر ہوتا ہے کہ وہ کس طرح کے لوگوں سے میل‌جول رکھتا ہے اور کس مقصد کے لئے زندگی گزارتا ہے۔“‏

عید کا چاند دیکھنے کا نیا طریقہ

رمضان کے مہینے کے آخر میں مسلمانوں کی نظریں فلک پر جمی ہوتی ہیں تاکہ اُنہیں عید کا چاند دکھائی دے۔ عام طور پر جب مذہبی رہنما نئے چاند کو اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں تو وہ عید کے دن کا اعلان کرتے ہیں۔ لیکن حال ہی میں بعض مذہبی رہنماؤں نے عید کے چاند کو دیکھنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو منظور کِیا ہے۔ ایران میں ماہرینِ‌فلکیات عید کے چاند کو دیکھنے کیلئے ہوائی جہاز اور دُوربین کے علاوہ ایسے آلات بھی استعمال کرتے ہیں جو اندھیرے میں مناظر کو واضح کرتے ہیں۔ اِن ماہرینِ‌فلکیات کے ساتھ مذہبی رہنما بھی ہوتے ہیں جو اِس بات کی شہادت دیتے ہیں کہ عید کا چاند دکھائی دیا ہے۔‏

ننھے بچوں میں اخلاقی صلاحیت

امریکہ کی ایک یونیورسٹی کے تحقیق‌دانوں کے مطابق بچے چھ ماہ کی عمر سے ہی ”‏اچھے اور بُرے رویوں میں تمیز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔“‏ ایک اخبار میں بتایا گیا کہ چھ سے دس ماہ کے بچوں کو بڑی آنکھوں والی ایک گڑیا دکھائی گئی جو پہاڑ پر چڑھنے کی کوشش کر رہی تھی۔ دوسری گڑیوں نے یا تو اُس کی مدد کی یاپھر اُسے نیچے دھکیل دیا۔ پھر وہ تمام گڑیاں بچوں کو دی گئیں ”‏یہ دیکھنے کے لئے کہ وہ کن کے ساتھ کھیلیں گے۔“‏ اخبار میں آگے بیان کِیا گیا:‏ ”‏بچوں میں سے زیادہ‌تر نے اُن گڑیوں کو پسند کِیا جنہوں نے بڑی آنکھوں والی گڑیا کی مدد کی۔“‏ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کسی حد تک ”‏ننھے بچوں میں اچھے اور بُرے دوستوں میں فرق کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔“‏

بوتل کے پانی کے شوقین

امریکہ کے ایک رسالے کے مطابق ”‏امریکیوں کو بوتل کا پانی پینے کا اتنا شوق ہے کہ وہ ہر سال ۳۰ ارب بوتلیں پی جاتے ہیں۔“‏ زیادہ‌تر لوگ یہ نہیں جانتے کہ بوتل کا پانی اکثر نلکے ہی کا پانی ہوتا ہے۔ اس لئے رسالے میں آگے بتایا گیا:‏ ”‏جن لوگوں کا خیال ہے کہ بوتل کا پانی اُن کی صحت کے لئے زیادہ فائدہ‌مند ہے وہ غلط‌فہمی کا شکار ہیں۔“‏ بہت سے ممالک میں نلکے کے پانی کا باقاعدگی سے معائینہ کِیا جاتا ہے تاکہ اس کے معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔ بوتل کا پانی ”‏انتہائی مہنگا“‏ ہوتا ہے جبکہ نلکے کا پانی ”‏تقریباً مُفت“‏ ہوتا ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں