یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • dwwji باب 8
  • ایک سیپ‌نما جان‌دار کی گوند

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایک سیپ‌نما جان‌دار کی گوند
  • کیا یہ خالق کی کاریگری ہے؟‏
  • ملتا جلتا مواد
  • پائلٹ وھیل کی خودبخود صاف ہونے والی جِلد
    کیا یہ خالق کی کاریگری ہے؟‏
  • ایک سیپ‌نما جان‌دار کے ریشے
    جاگو!‏—‏2016ء
  • اندھیرے میں جگمگ کرتی ”‏چھوٹی ریل‌گاڑی“‏
    جاگو!‏—‏2007ء
  • چھپکلی کے چپکنے والے پاؤں
    جاگو!‏—‏2008ء
کیا یہ خالق کی کاریگری ہے؟‏
dwwji باب 8
سیپ‌نما جان‌دار

کیا یہ خالق کی کاریگری ہے؟‏

ایک سیپ‌نما جان‌دار کی گوند

جانوروں پر تحقیق کرنے والے سائنس‌دان کافی عرصے سے ایک سیپ‌نما بحری جان‌دار پر غور کر رہے ہیں جو چٹانوں، سمندر میں بنے پلوُں اور جہازوں کے پیندوں سے مضبوطی سے چپکا ہوتا ہے۔ یہ جان‌دار ایک ایسی گوند خارج کرتا ہے جو اِنسانوں کی بنائی ہوئی کسی بھی گوند سے زیادہ مضبوط ہوتی ہے۔ سائنس‌دانوں نے حال ہی میں دریافت کِیا ہے کہ اِس جان‌دار کے گیلی سطحوں پر چپکے رہنے کا کیا راز ہے۔‏

غور کریں:‏ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جب اِس سیپ‌نما جان‌دار کا لاروا تیرنے کے قابل ہو جاتا ہے تو یہ مختلف سطحوں کا جائزہ لیتا ہے اور پھر کسی ایسی سطح کا اِنتخاب کرتا ہے جو چپکنے کے لیے مناسب ہو۔ جب اُسے اپنی پسند کی سطح مل جاتی ہے تو وہ اُس پر دو طرح کے مادے خارج کرتا ہے۔ پہلا مادہ تیل کی طرح چکنا ہوتا ہے جو کہ پانی کو اُس سطح سے ہٹا دیتا ہے۔ اِس کے علاوہ یہ مادہ اُس سطح کو تیار کرتا ہے تاکہ دوسرا مادہ اِس پر چپک سکے۔ دوسرا مادہ ایسی پروٹین سے بنا ہوتا ہے جو فاسفورس سے بھری ہوتی ہے۔‏

یہ دونوں مادے مل کر ایسی گوند بناتے ہیں جسے بیکٹیریا بھی تباہ نہیں کر سکتے۔ یہ بہت اہم ہے کہ یہ گوند مضبوط ہو اور لمبے عرصے تک چپکی رہے کیونکہ یہ جان‌دار اپنی باقی زندگی اِسی سطح سے چپکا رہتا ہے۔‏

سیپ‌نما جان‌دار کی گوند کے ریشے

سیپ‌نما جان‌دار کی گوند کے ریشے

اِس جان‌دار کے گوند بنانے کے عمل کو سائنس‌دان جتنا پیچیدہ سمجھتے تھے، یہ اُس سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے۔ اِس عمل کو دریافت کرنے والی ٹیم کے ایک رُکن نے کہا:‏ ”‏یہ پانی کو کسی سطح سے ہٹانے کا شان‌دار قدرتی حل ہے۔“‏ تحقیق کی مدد سے شاید سائنس‌دان ایسی گوند تیار کر پائیں جسے پانی میں بھی اِستعمال کِیا جا سکے اور الیکٹرانک چیزوں اور ایسی مصنوعی چیزوں کے لیے بھی جو ڈاکٹر آپریشن کے ذریعے اِنسانی جسم میں ڈالتے ہیں۔‏

آپ کا کیا خیال ہے؟‏ کیا اِس سیپ‌نما جان‌دار کی گوند بنانے کی صلاحیت خودبخود وجود میں آئی ہے؟ یا کیا یہ خالق کی کاریگری ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں