مضامین کی فہرست
4-10 فروری 2019ء کا ہفتہ
سچے مسیحی اُس وقت کے منتظر ہیں جب وہ فردوس میں رہیں گے۔ اِس مضمون میں ہم دیکھیں گے کہ ہم بائبل کی کن پیشگوئیوں کی بِنا پر یہ اُمید رکھتے ہیں کہ فردوس قائم ہوگا۔ ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ اُس وعدے کا کیا مطلب ہے جو یسوع مسیح نے مُجرم سے فردوس کے بارے میں کِیا تھا۔
11-17 فروری 2019ء کا ہفتہ
9 شادی کے بندھن کا احترام کریں
اِس مضمون میں بتایا گیا ہے کہ بائبل میں شادی کے بندھن کے حوالے سے کون سی ہدایات دی گئی ہیں۔ ہم شادی کے بندھن کا احترام کیسے کر سکتے ہیں؟ ہم اُن ہدایات پر کیسے عمل کر سکتے ہیں جو بائبل میں طلاق اور علیٰحدگی کے متعلق درج ہیں؟
18-24 فروری 2019ء کا ہفتہ
15 نوجوانو، یہوواہ آپ کو خوش دیکھنا چاہتا ہے!
25 فروری 2019ء–3 مارچ 2019ء کا ہفتہ
21 نوجوانو، آپ کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں!
نوجوانوں کو یہ اہم فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کیا کریں گے۔ شاید کچھ لوگ اُنہیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے یا اچھی ملازمت اِختیار کرنے کا مشورہ دیں تاکہ وہ بہت سا پیسہ کما سکیں۔ لیکن یہوواہ خدا نوجوانوں کو یہ مشورہ دیتا ہے کہ وہ اُسے اپنی زندگی میں پہلا درجہ دیں۔ اِن دو مضامین میں ہم دیکھیں گے کہ یہوواہ کے مشورے پر عمل کرنا دانشمندی کی بات کیوں ہے۔