مضامین کی فہرست
31 دسمبر 2018ء–6 جنوری 2019ء کا ہفتہ
3 ’سچائی کو مول لیں اور اُسے بیچ نہ ڈالیں‘
7-13 جنوری 2019ء کا ہفتہ
9 ’مَیں تیری سچائی پر چلوں گا‘
اِن دو مضامین کے ذریعے یہوواہ کی سچائیوں کے لیے ہماری قدر اَور بھی بڑھے گی۔ اِن سچائیوں کے مقابلے میں وہ قربانیاں کچھ بھی نہیں جو ہم نے اِنہیں حاصل کرنے کے لیے دی ہیں۔ ہم دیکھیں گے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ ہمارے دل سے سچائی کی قدر کبھی کم نہ ہو اور ہم اِسے ترک نہ کریں۔
14-20 جنوری 2019ء کا ہفتہ
15 یہوواہ خدا پر بھروسا کریں اور زندگی پائیں
حبقوق کی کتاب سے ہم سیکھتے ہیں کہ مشکلات کا سامنا کرتے وقت ہم یہوواہ خدا پر اپنا بھروسا کیسے قائم رکھ سکتے ہیں۔ اِس مضمون میں ہم دیکھیں گے کہ خواہ ہماری پریشانیاں، تکلیفیں اور مسئلے دن بہدن بڑھتے کیوں نہ جائیں، یہوواہ خدا ہمیں اِن سے ضرور نجات دِلائے گا کیونکہ ہم اُس پر بھروسا کرتے ہیں۔
21-27 جنوری 2019ء کا ہفتہ
21 آپ کی سوچ پر کون اثر کر رہا ہے؟
28 جنوری 2019ء–3 فروری 2019ء کا ہفتہ
27 کیا آپ یہوواہ کی سوچ کو اپنا رہے ہیں؟
جوںجوں یہوواہ خدا کے ساتھ ہماری دوستی مضبوط ہوتی ہے، ہمیں احساس ہوتا ہے کہ اُس کی سوچ ہماری سوچ سے کہیں افضل ہے۔ اِن دو مضامین میں ہم سیکھیں گے کہ ہم دُنیا کی سوچ اور طورطریقوں کو اپنانے سے کیسے بچ سکتے ہیں اور یہوواہ کی سوچ کو کیسے اپنا سکتے ہیں۔