مضامین کی فہرست
6-12 اگست 2018ء کا ہفتہ
3 ”میری بادشاہت کا اِس دُنیا سے کوئی تعلق نہیں ہے“
13-19 اگست 2018ء کا ہفتہ
9 ایک ہوں جس طرح یہوواہ اور یسوع ایک ہیں
یسوع مسیح کے زمانے میں لوگ سیاست، سماجی مرتبوں، ثقافتوں اور نسلوں کی وجہ سے بٹے ہوئے تھے۔ اِن دو مضامین میں ہم سیکھیں گے کہ یسوع نے اپنے پیروکاروں کو اِتحاد سے رہنا اور تعصب پر غالب آنا کیسے سکھایا۔ ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ اِس بٹی ہوئی دُنیا میں ہم یسوع کے اُن پیروکاروں کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں۔
20-26 اگست 2018ء کا ہفتہ
15 کیا آپ کا ضمیر آپ کی صحیح رہنمائی کرتا ہے؟
اگر ہم اپنے ضمیر کی تربیت کرتے ہیں تو یہ ہماری صحیح رہنمائی کرے گا۔ اِس سلسلے میں یہوواہ نے ہمیں حکم اور اصول دیے ہیں جن پر دھیان دینے سے ہم اُس کی سوچ کو بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں۔ اِس مضمون میں یہ واضح کِیا جائے گا کہ ہم اپنی روزمرہ زندگی میں بائبل کے اصولوں پر کیسے عمل کر سکتے ہیں۔
27 اگست 2018ء–2 ستمبر 2018ء کا ہفتہ
21 ’اپنی روشنی چمکائیں‘ تاکہ یہوواہ کی بڑائی ہو
یسوع نے اپنے شاگردوں کو نصیحت کی کہ وہ اپنی روشنی چمکائیں تاکہ خدا کی بڑائی ہو۔ اِس مضمون میں کچھ عملی مشورے دیے گئے ہیں جن پر عمل کرنے سے ہم آبوتاب سے اپنی روشنی چمکا سکتے ہیں۔