مضامین کی فہرست
25 ستمبر 2017ء–1 اکتوبر 2017ء کا ہفتہ
3 کیا آپ صبر سے اِنتظار کریں گے؟
2-8 اکتوبر 2017ء کا ہفتہ
9 ’خدا وہ اِطمینان دیتا ہے جو سمجھ سے باہر ہے‘
پہلے مضمون میں بتایا گیا ہے کہ ہمیں صبر سے اُس وقت کا اِنتظار کیوں کرنا چاہیے جب یہوواہ خدا کارروائی کرے گا۔ اِس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بائبل میں خدا کے جن بندوں کا ذکر کِیا گیا ہے، اُن کی مثال پر غور کرنے سے ہم صبر سے اِنتظار کرنے کے قابل کیسے ہو سکتے ہیں۔ دوسرے مضمون میں بتایا گیا ہے کہ یہوواہ اپنے مقصد کو پورا کرنے کے لیے وہ کام بھی کر سکتا ہے جس کی ہم کبھی توقع بھی نہیں کرتے۔ اِن باتوں پر غور کرنے سے یہوواہ خدا پر ہمارا بھروسا مضبوط ہوگا اور ہم صبر سے اُس وقت کا اِنتظار کر پائیں گے جب وہ ہماری مشکلوں کو ختم کرے گا۔
9-15 اکتوبر 2017ء کا ہفتہ
15 پُرانی شخصیت کو اُتار پھینکیں اور اِسے دوبارہ کبھی نہ پہنیں
16-22 اکتوبر 2017ء کا ہفتہ
21 نئی شخصیت کو پہن لیں اور اِسے کبھی نہ اُتاریں
پہلے مضمون میں بتایا گیا ہے کہ پُرانی شخصیت کو اُتار پھینکنے اور اِسے دوبارہ کبھی نہ پہننے کا کیا مطلب ہے اور ایسا کرنا کیوں ضروری ہے۔ دوسرے مضمون میں اُن خوبیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جو نئی شخصیت کا حصہ ہیں۔ اِس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہم اِن خوبیوں کو اپنی ذاتی زندگی اور مُنادی میں کیسے ظاہر کر سکتے ہیں۔