مضامین کی فہرست
31 جولائی 2017ء–6 اگست 2017ء کا ہفتہ
3 یہوواہ ہمیں طرح طرح کی مصیبتوں میں تسلی دیتا ہے
ہم سب کو مشکلات اور مصیبتوں کا سامنا ہے لیکن یہوواہ خدا اِن سب میں ہمیں تسلی دیتا ہے۔ اِس مضمون میں ہم دیکھیں گے کہ ہمیں ابھی اور آنے والے مشکل وقت میں تسلی کیسے مل سکتی ہے۔
7-13 اگست 2017ء کا ہفتہ
9 روحانی خزانوں کی دل سے قدر کریں
یسوع مسیح نے ایک تاجر کی کہانی سنائی جس نے ایک قیمتی موتی کو پانے کے لیے اپنا سب کچھ بیچ دیا۔ اِس مضمون میں بتایا جائے گا کہ ہم اِس کہانی سے کیا سیکھ سکتے ہیں۔ اِس مضمون کی مدد سے ہم یہ اندازہ بھی لگا سکیں گے کہ ہم مُنادی کے کام اور پاک کلام کی سچائیوں کی کتنی قدر کرتے ہیں۔
14-20 اگست 2017ء کا ہفتہ
15 کائنات کے سب سے اہم معاملے پر دھیان رکھیں
21-27 اگست 2017ء کا ہفتہ
21 یہوواہ کی حکمرانی کی حمایت کریں
روزمرہ مصروفیات کی وجہ سے ہم آسانی سے بھول سکتے ہیں کہ ہماری زندگی میں کون سا معاملہ سب سے زیادہ اہم ہونا چاہیے۔ اِن مضامین کی مدد سے ہم سمجھ پائیں گے کہ یہوواہ کی حکمرانی کتنی اہم ہے اور ہم اِس کی حمایت کیسے کر سکتے ہیں۔