یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م26 اپریل ص.‏ 32
  • آپ بائبل میں لکھی مثالوں کو کیسے سمجھ سکتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آپ بائبل میں لکھی مثالوں کو کیسے سمجھ سکتے ہیں؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2026ء
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2026ء
م26 اپریل ص.‏ 32

مطالعہ کرنے کے لیے مشورہ

آپ بائبل میں لکھی مثالوں کو کیسے سمجھ سکتے ہیں؟‏

بائبل میں کئی بار ایک بات کو سمجھانے کے لیے کوئی مثال دی جاتی ہے۔ لیکن بہت سے لوگوں کو اِن مثالوں کا مطلب سمجھنا مشکل لگتا ہے۔ (‏متی 13:‏13‏)‏ تو آپ بائبل میں لکھی مثالوں کا صحیح مطلب کیسے سمجھ سکتے ہیں؟ اِس سلسلے میں اِن طریقوں پر عمل کریں:‏

  • دیکھیں کہ موضوع کِیا ہے اور اِس کے لیے کون سی مثال دی گئی ہے۔‏ مثال کے طور پر مُکاشفہ 3:‏3 میں یسوع مسیح کے آنے کا موازنہ چور کے گھر میں گھسنے سے کِیا گیا ہے۔ یسوع مسیح کا آنا موضوع ہے اور چور کا گھر میں گھسنا مثال ہے۔‏

  • دیکھیں کہ موضوع اور مثال میں کون سی باتیں ملتی جلتی ہیں۔‏ اِس بات پر سوچ بچار کریں کہ ایک چیز کا موازنہ دوسری چیز سے کیوں کِیا گیا ہے اور اِن میں کون سی باتیں ملتی جلتی ہیں۔‏

  • صحیح نتیجے پر پہنچیں۔‏ کبھی کبھار ہو سکتا ہے کہ ایک شخص موضوع اور مثال میں بتائے گئے موازنے کو غلط طرح سے سمجھے۔ مثال کے طور پر مُکاشفہ 3:‏3 میں بتائی گئی مثال کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یسوع ایک چور کی طرح کچھ چُرانے کے لیے آئیں گے۔ اِس کی بجائے آگے اور پیچھے والی آیتوں کو پڑھنے سے پتہ چلتا ہے کہ جس طرح ایک چور بِنا بتائے اچانک سے کسی کے گھر میں گھس جاتا ہے اُسی طرح یسوع اچانک سے اُس وقت آئیں گے جب کسی کو اِس کی توقع بھی نہیں ہوگی۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں