مطالعہ کرنے کے لیے مشورہ
بائبل کو ایک شیشے کی طرح اِستعمال کریں
یسوع مسیح کے شاگرد یعقوب نے بائبل کو ایک شیشے کی طرح کہا جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ہم اندر سے کیسے اِنسان ہیں۔ (یعقو 1:22-25) ہم بائبل کو ایک شیشے کی طرح کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟
اِسے دھیان سے پڑھیں۔ اگر ہم خود کو شیشے میں سرسری سا دیکھیں گے تو شاید ہم اُن داغ دھبوں یا چیزوں کو نہ دیکھ پائیں جنہیں ٹھیک کرنا بہت ضروری ہے۔ تو اگر ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ ہمارے دل میں چھپے اِنسان کو کن معاملوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے تو ہمیں خدا کے کلام کو بہت دھیان سے پڑھنا چاہیے۔
دوسروں پر دھیان دینے سے زیادہ خود پر دھیان دیں۔ جب ہم شیشہ دیکھتے ہیں تو کبھی کبھار ہمیں اِس میں دوسروں کا عکس بھی نظر آتا ہے اور پھر شاید ہمارا دھیان خود کو ٹھیک کرنے سے ہٹ کر اِس بات پر لگ جاتا ہے کہ وہ کیسے دِکھ رہے ہیں اور اُنہیں کیا ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ اِسی طرح بائبل پڑھتے وقت ہم یہ سوچنے لگ سکتے ہیں کہ دوسروں کو اپنی کن خامیوں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن اِس طرح ہم اپنی خامیوں کو ٹھیک نہیں کر پائیں گے اور ہمیں خدا کے کلام کو شیشے کی طرح اِستعمال کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
سمجھداری سے کام لیں۔ اگر ہم شیشہ دیکھتے وقت بس اِسی بات پر دھیان دیں گے کہ ہم میں کن چیزوں کی کمی ہے اور ہم اچھے نہیں دِکھ رہے تو ہم بےحوصلہ ہو جائیں گے۔ جب ہم خدا کا کلام پڑھتے ہیں تو ہمیں سمجھداری سے کام لینا چاہیے اور خود سے اِتنی زیادہ توقع نہیں کرنی چاہیے جتنی یہوواہ بھی نہیں کرتا۔—یعقو 3:17۔