یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م24 جون ص.‏ 32
  • کیا آپ ایمان رکھتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ ایمان رکھتے ہیں؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2024ء
  • ملتا جلتا مواد
  • خدا کے وعدوں پر ایمان ظاہر کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • ‏”‏ہمارے ایمان کو بڑھا“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • ایمان—‏خدا کے ساتھ ہمارے رشتے کی جان
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
  • سچائی پر مبنی ایمان کا مظاہرہ کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1992ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2024ء
م24 جون ص.‏ 32

پاک کلام کا نظریہ

کیا آپ ایمان رکھتے ہیں؟‏

یہوواہ خدا کو خوش کرنے کے لیے ہم میں ایمان کی خوبی ہونی چاہیے۔ لیکن بائبل میں بتایا گیا ہے کہ ”‏سب لوگ ایمان نہیں رکھتے۔“‏ (‏2-‏تھس 3:‏2‏)‏ جب پولُس رسول نے یہ الفاظ لکھے تو وہ اُن ”‏بُرے اور غلط لوگوں“‏ کی بات کر رہے تھے جو اُن کی مخالفت کر رہے تھے۔ لیکن پولُس رسول نے ایمان کے حوالے سے جو بات کہی، وہ اَور لوگوں کے بارے میں بھی سچ ہے۔ کچھ لوگ کائنات میں موجود چیزوں کو دیکھنے کے بعد بھی یہ ماننے کو تیار نہیں ہوتے کہ اِن سب چیزوں کو خدا نے بنایا ہے۔ (‏روم 1:‏20‏)‏ اور کچھ لوگ شاید اِس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ کوئی طاقت‌ور ہستی موجود ہے۔ لیکن یہوواہ کو خوش کرنے کے لیے بس یہی ماننا کافی نہیں ہے۔‏

ہمیں اِس بات پر پکا ایمان رکھنا ہوگا کہ یہوواہ موجود ہے اور وہ ’‏اُن سب کو اجر دیتا ہے‘‏ جو اُس پر مضبوط ایمان رکھتے ہیں۔ (‏عبر 11:‏6‏)‏ ایمان یہوواہ کی پاک روح کے پھل کا ایک حصہ ہے۔ اِس لیے اِسے پانے کے لیے ہمیں یہوواہ سے دُعا کرنی ہوگی۔ (‏لُو 11:‏9، 10،‏ 13‏)‏ پاک روح کو حاصل کرنے کا سب سے اہم طریقہ یہ ہے کہ ہم بائبل پڑھیں جو یہوواہ کی پاک روح کی مدد سے لکھی گئی ہے۔ پھر ہمیں اِس میں لکھی باتوں پر سوچ بچار کرنا چاہیے اور اِن پر عمل کرنے کی پوری کوشش بھی کرنی چاہیے۔ اِس طرح یہوواہ کی پاک روح ایسی زندگی گزارنے میں ہماری مدد کرے گی جس سے نظر آئے گا کہ ہم ویسا ایمان رکھتے ہیں جو یہوواہ کو پسند ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں