27 اپریل–3 مئی
یسعیاہ 56-57
گیت نمبر 12 اور دُعا | اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
1. ہم خوش ہیں کہ یہوواہ ہمارا خدا ہے
(10 منٹ)
بُتپرستوں کے بُت مدد کے لیے اُن کی اِلتجائیں نہیں سنتے۔ (یسع 57:13؛ آئیپی-2 ص. 269 پ. 14-16)
یہوواہ کی عبادت نہ کرنے والے لوگ کبھی پُرسکون نہیں ہوتے اور ڈانوانڈول رہتے ہیں۔ (یسع 57:20؛ م18.06 ص. 8 پ. 16)
بُرے لوگوں کے لیے کوئی سکون نہیں ہے۔ (یسع 57:21؛ م99 1/10 ص. 11 پ. 4)
خود سے پوچھیں: ”یہوواہ کے ساتھ اچھی دوستی میری زندگی کو اَور بہتر کیسے کر سکتی ہے؟“
2. سنہری باتوں کی تلاش
(10 منٹ)
یسع 56:6، 7—یہ پیشگوئی کیسے پوری ہو رہی ہے؟ (م07 1/2 ص. 16 پ. 3؛ م06 1/11 ص. 27 پ. 1)
آپ یسعیاہ 56-57 ابواب سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟
3. تلاوت
(4 منٹ) یسع 56:4-12 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 5)
4. باتچیت شروع کرنا
(3 منٹ) موقع ملتے ہی گواہی۔ ایک شخص کو کوئی ایسی بات بتائیں جو آپ نے حال ہی میں عبادت کے دوران سیکھی ہے۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 2 نکتہ نمبر 4)
5. اپنے عقیدوں کی وضاحت کرنا
(5 منٹ) تقریر۔ ”پاک کلام سے متعلق سوال و جواب“ نمبر 90—موضوع: کیا کسی مذہب کا حصہ ہونا ضروری ہے؟ (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 16)
6. شاگرد بنانا
(4 منٹ) کتاب ”خوشیوں بھری زندگی!“ سبق نمبر 19 اور نکتہ نمبر 4 (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 11 نکتہ نمبر 3)
گیت نمبر 58
7. یہوواہ کے بارے میں بتانا کبھی بند نہ کریں
(15 منٹ) باتچیت۔
یہوواہ کی عبادت نہ کرنے والے لوگوں کے پاس نہ تو بھروسےمند رہنمائی ہے، نہ زندگی میں کوئی مقصد ہے اور نہ ہی مستقبل کے حوالے سے کوئی اُمید ہے۔ لیکن بہت سے لوگ یہ سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے کہ بائبل کی سچائیوں کو جاننے سے اُنہیں کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔ اِس لیے وہ بادشاہت کے پیغام کو قبول نہیں کرتے۔ جب لوگ ہماری بات نہیں سنتے تو ہم بےحوصلہ نہیں ہوتے۔ اِس کی کیا وجہ ہے؟ آئیے نیچے دی گئی کچھ وجوہات پر غور کریں۔—واعظ 11:6۔
ہمارے علاقے کے لوگ بدلتے رہتے ہیں۔ ہمارے پیغام میں دلچسپی نہ لینے والے لوگ شاید کسی اَور علاقے میں چلے جائیں اور اُن کی جگہ ایسے لوگ آ جائیں جو ہمارے پیغام کو سنیں۔
شاید کوئی فرق شخص دروازہ کھولے۔ شاید کوئی بوڑھا شخص، کوئی ایسا بچہ جو بڑا ہو چُکا ہے، خاندان کا کوئی نیا فرد یا کوئی مہمان دروازے پر آئے۔
لوگوں کی سوچ بدل جاتی ہے۔ (1-تیم 1:13) شاید کوئی شخص دُنیا کے بگڑتے ہوئے حالات یا اپنی زندگی میں ہونے والے کسی حادثے یا تلخ واقعے کی وجہ سے ہماری بات سننے کو تیار ہو جائے۔
خوشخبری سناتے رہنے سے ہم یہوواہ کے لیے محبت ظاہر کرتے ہیں۔—لُو 6:45؛ 1-یوح 5:3۔
یہ ویڈیو چلائیں: ”یہوواہ ”ہم میں سے کسی سے دُور نہیں۔““ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
آپ نے اِس ویڈیو سے خوشخبری سناتے رہنے کے حوالے سے کیا سیکھا ہے؟
8. کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ
(30 منٹ) پاک کلام سے خاص سبق، سبق نمبر 80-81