یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ24 مارچ ص.‏ 2-‏3
  • 4-‏10 مارچ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • 4-‏10 مارچ
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2024ء
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2024ء
م‌زخ24 مارچ ص.‏ 2-‏3

4-‏10 مارچ

زبور 16-‏17

گیت نمبر 111 اور دُعا | اِبتدائی کلمات ‏(‏1 منٹ)‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

1.‏ ”‏اَے یہوواہ!‏ میری اچھائی کی وجہ تُو ہے“‏

‏(‏10 منٹ)‏

ہمیں اُن لوگوں کے ساتھ دوستی کرنے سے خوشی ملتی ہے جو یہوواہ کی عبادت کرتے ہیں۔ (‏زبو 16:‏2، 3‏؛ م18.‏12 ص.‏ 23 پ.‏ 11‏)‏

یہوواہ کے ساتھ گہری دوستی کی وجہ سے ہمیں اِطمینان ملتا ہے۔ (‏زبو 16:‏5، 6‏؛ م14 15/‏2 ص.‏ 29 پ.‏ 4‏)‏

یہوواہ کے قریب رہنے سے ہم محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ (‏زبو 16:‏8، 9‏؛ م08 15/‏2 ص.‏ 3 پ.‏ 2-‏3‏)‏

دو بہنیں عبادت‌گاہ میں گلے مل رہی ہیں۔ باقی بہن بھائی اُن کے اِردگِرد کھڑے ہو کر خوشی سے اُنہیں دیکھ رہے ہیں۔‏

داؤد کی طرح ہم بھی ایک بامقصد زندگی گزارتے ہیں کیونکہ ہم سب سے زیادہ اہمیت یہوواہ کی عبادت کو دیتے ہیں جو کہ ہماری اچھائی کا سرچشمہ ہے۔‏

خود سے پوچھیں‏:‏ ”‏یہوواہ کا گواہ بننے کے بعد میری زندگی پہلے سے بہتر کیسے ہو گئی ہے؟“‏

2.‏ سنہری باتوں کی تلاش

‏(‏10 منٹ)‏

  • زبو 17:‏8‏—‏اِصطلا‌ح ”‏آنکھ کی پُتلی“‏ کا کیا مطلب ہے؟ (‏آئی‌ٹی‏-‏2 ص.‏ 714‏)‏

  • آپ زبور 16-‏17 سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟‏

3.‏ تلاوت

‏(‏4 منٹ)‏زبو 17:‏1-‏15 (‏تعلیم اور تلاوت،‏ نکتہ نمبر 5‏)‏

شاگرد بنانے کی تربیت

4.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏1 منٹ)‏ گھر گھر جا کر مُنادی۔‏ یادگاری تقریب کا دعوت‌نامہ دیں۔ (‏تعلیم اور تلاوت،‏ نکتہ نمبر 11‏)‏

5.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏3 منٹ)‏ گھر گھر جا کر مُنادی۔‏ یادگاری تقریب کا دعوت‌نامہ دیں۔ اُس شخص کے دلچسپی دِکھانے پر اُسے ویڈیو ‏”‏یسوع مسیح کی قربانی کی یاد منائیں‏“‏ دِکھائیں اور اِس پر بات‌چیت کریں۔ (‏تعلیم اور تلاوت،‏ نکتہ نمبر 9‏)‏

6.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏2 منٹ)‏ موقع ملتے ہی گواہی۔‏ یادگاری تقریب کا دعوت‌نامہ دیں۔ (‏تعلیم اور تلاوت،‏ نکتہ نمبر 2‏)‏

7.‏ شاگرد بنانا

‏(‏5 منٹ)‏ کتاب ‏”‏خوشیوں بھری زندگی!‏“‏ سبق نمبر 14 تعارف اور نکتہ نمبر 1-‏3 (‏تعلیم اور تلاوت،‏ نکتہ نمبر 6‏)‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گیت نمبر 20

8.‏ ہم یادگاری تقریب کے لیے خود کو کیسے تیار کر سکتے ہیں؟‏

‏(‏15 منٹ)‏ سامعین سے بات‌چیت۔‏

عبادت‌گاہ میں ایک میز پر بے‌خمیری روٹی اور مے پڑی ہوئی ہے۔‏

یسوع مسیح کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ہم اِتوار، 24 مارچ کو اُن کی موت کی یادگاری تقریب منائیں گے۔ اِس تقریب میں ہم دیکھیں گے کہ یسوع مسیح کی جان کی قربانی کے ذریعے یہوواہ خدا اور یسوع مسیح نے ہمارے لیے عظیم محبت کیسے دِکھائی۔ (‏لُو 22:‏19؛‏ یوح 3:‏16؛‏ 15:‏13‏)‏ ہم خود کو اِس تقریب کے لیے کیسے تیار کر سکتے ہیں؟‏

  • پورے جوش سے اُس مہم میں حصہ لیں جس میں ہم لوگوں کو خاص تقریر سننے اور یادگاری تقریب میں آنے کی دعوت دیں گے۔ اُن لوگوں کی ایک فہرست بنائیں جنہیں آپ بُلانا چاہتے ہیں۔ اگر اِن میں سے کوئی شخص کسی اَور علاقے میں رہتا ہے تو ویب‌سائٹ jw.org پر دیکھیں کہ اُس کے علاقے میں خاص تقریر اور یادگاری تقریب کس وقت اور کس جگہ ہوگی۔‏

  • مارچ اور اپریل میں زیادہ سے زیادہ مُنادی کریں۔ کیا آپ اِن مہینوں میں 15 یا 30 گھنٹے مُنادی کر کے مدد گار پہل‌کار کے طور پر خدمت کر سکتے ہیں؟‏

  • 18 مارچ سے اُن اہم واقعات کو پڑھنا شروع کریں جو زمین پر یسوع مسیح کی زندگی کے آخری ہفتے میں ہوئے۔ آپ طے کر سکتے ہیں کہ آپ صفحہ نمبر 6-‏7 پر دیے گئے ”‏2024ء میں یادگاری تقریب کے لیے بائبل پڑھنے کا شیڈول‏“‏ میں سے ہر دن کتنی معلومات پڑھیں گے۔‏

  • یسوع مسیح کی موت کی یادگاری تقریب والے دن jw.org پر صبح کی عبادت کا خاص پروگرام دیکھیں۔‏

  • یادگاری تقریب میں آنے والے نئے لوگوں اور ایسے بہن بھائیوں سے خوشی سے ملیں جنہوں نے مُنادی کرنا اور عبادتوں میں آنا چھوڑ دیا ہے۔ بعد میں تقریب کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوالوں کے جواب دینے کے لیے تیار رہیں۔ دلچسپی دِکھانے والے لوگوں سے ملنے کا بندوبست بنائیں۔‏

  • یادگاری تقریب سے پہلے اور اِس کے بعد فدیے کے بندوبست پر سوچ بچار کریں۔‏

ویڈیو ‏”‏یسوع مسیح کی قربانی کی یاد منائیں“‏ چلائیں‏۔‏ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:‏

ہم یادگاری تقریب کی مہم کے دوران اِس ویڈیو کو کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟‏

9.‏ کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ

‏(‏30 منٹ)‏ ایمان ظاہر کریں،‏ باب نمبر 10 پیراگراف نمبر 1-‏11 اور بکس ”‏ایلیاہ کے زمانے میں خشک‌سالی کا عرصہ کتنا لمبا تھا؟‏‏“‏

اِختتامی کلمات ‏(‏3 منٹ)‏ | گیت نمبر 149 اور دُعا

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں