یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ23 ستمبر ص.‏ 11
  • یہوواہ اُن سب کو بچاتا ہے جو اندر سے ٹوٹے ہوئے اور دُکھی ہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ اُن سب کو بچاتا ہے جو اندر سے ٹوٹے ہوئے اور دُکھی ہیں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ایسے فیصلے کریں جن سے ثابت ہو کہ آپ یہوواہ پر بھروسا کرتے ہیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • یہوواہ ”‏دُکھ سے چُور لوگوں کو شفا دیتا ہے“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2024ء
  • یہوواہ مایوسی سے نمٹنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2026ء
  • ‏’‏ہمارے لیے اچھا ہے کہ ہم خدا کے قریب جائیں‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
م‌زخ23 ستمبر ص.‏ 11

مسیحیوں کے طور پر زندگی

یہوواہ اُن سب کو بچاتا ہے جو اندر سے ٹوٹے ہوئے اور دُکھی ہیں

ہم سب کبھی نہ کبھی دُکھی ہو جاتے ہیں۔ لیکن دُکھی ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ یہوواہ کے ساتھ ہماری دوستی کمزور پڑ گئی ہے۔ یہوواہ نے بتایا ہے کہ وہ بھی کبھی کبھار دُکھی ہو جاتا ہے۔ (‏پید 6:‏5، 6‏)‏ لیکن اگر ہم حد سے زیادہ دُکھی ہو جاتے ہیں یا ہر وقت اندر سے ٹوٹا ہوا محسوس کرتے ہیں تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟‏

یہوواہ سے مدد مانگیں:‏ یہوواہ کو ہماری صحت اور ہمارے احساسات کی بہت فکر ہے۔ وہ جانتا ہے کہ ہم کب خوش ہوتے ہیں اور کب دُکھی اور وہ سمجھتا ہے کہ ہم ایسا کیوں محسوس کر رہے ہیں۔ (‏زبور 7:‏9‏)‏ سب سے بڑھ کر یہ کہ یہوواہ کو ہماری بہت پرواہ ہے اور وہ ہماری مدد کرنا چاہتا ہے تاکہ ہم اپنے دُکھ یہاں تک کے اپنے ڈپریشن پر قابو پا سکیں۔—‏زبور 34:‏18‏۔‏

اپنے دل کی حفاظت کریں:‏ جب ہم دُکھی رہتے ہیں تو اِس سے نہ صرف ہماری خوشی ختم ہو جاتی ہے بلکہ یہوواہ کے ساتھ ہماری دوستی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اِس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے دل کی حفاظت کریں جو کہ ہماری سوچ اور احساسات کی طرف اِشارہ کرتا ہے۔—‏امثا 4:‏23‏۔‏

ویڈیو ‏”‏ہمارے بہن بھائی اِطمینان کی زندگی گزار رہے ہیں—‏ڈپریشن کے باوجود‏“‏ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • نکیِ نے ڈپریشن سے لڑنے کے لیے کون سے قدم اُٹھائے؟‏

  • نکیِ کو ایسا کیوں لگا کہ اُسے ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیے؟—‏متی 9:‏12‏۔‏

  • نکیِ نے کن طریقوں سے یہ ثابت کِیا کہ اُنہیں بھروسا ہے کہ یہوواہ اُن کی مدد کرے گا؟‏

‏”‏دی واچ‌ٹاور،“‏ نمبر 1 2023ء جس کا عنوان ہے:‏ Mental Health⁠—​Help From the Bible

کیا آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جسے ‏”‏دی واچ‌ٹاور،“‏ نمبر 1 2023ء کے عوامی ایڈیشن کو پڑھنے سے فائدہ ہوگا؟‏

ہم جذباتی طور پر خود کو سنبھالنے کے لیے کیا کیا کر سکتے ہیں؟‏

‏(‏اُن باتوں کے سامنے نشان لگائیں جن میں آپ بہتری لانا چاہتے ہیں۔)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں