یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ23 جنوری ص.‏ 5
  • خدا کے کلام پر اپنے بھروسے کو مضبوط کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا کے کلام پر اپنے بھروسے کو مضبوط کریں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ایسے فیصلے کریں جن سے ثابت ہو کہ آپ یہوواہ پر بھروسا کرتے ہیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • روزانہ بائبل پڑھنا اور دانش‌مندی کی تلاش کرنا
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • ہم ایمان کے اِمتحان سے گزرتے وقت یہوواہ کے وفادار کیسے رہ سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2026ء
  • دیکھیں کہ اِن سوالوں کے کیا جواب ہیں۔‏
    2025ء-‏2026ء حلقے کا اِجتماع حلقے کے نگہبان کے ساتھ
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
م‌زخ23 جنوری ص.‏ 5
تصویروں کا مجموعہ:‏ ایک نوجوان بہن بائبل پڑھ رہی ہے اور تحقیق کر رہی ہے۔ 1.‏ اُس نے وائٹ بورڈ پر لکھا ہے کہ بائبل میں بتایا گیا کون سا شخص کس زمانے میں رہ رہا تھا۔ 2.‏ وہ ویب‌سائٹ jw.org پر ”‏ترجمہ نئی دُنیا“‏ پڑھ رہی ہے۔ 3.‏ وہ بائبل میں بتائی گئی جگہوں کا نقشہ دیکھ رہی ہے۔ 4.‏ وہ کاہنِ‌اعظم کی تصویر بنا رہی ہے اور لکھ رہی ہے کہ اُس نے کیا کچھ پہنا ہوا ہے۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

خدا کے کلام پر اپنے بھروسے کو مضبوط کریں

بائبل ہماری زندگی بدل سکتی ہے۔ (‏عبر 4:‏12‏)‏ لیکن اگر ہم اِس میں پائی جانے والی رہنمائی، ہدایتوں اور مشوروں سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اِس بات پر یقین رکھنا ہوگا کہ یہ واقعی ”‏خدا کا کلام“‏ ہے۔ (‏1-‏تھس 2:‏13‏)‏ ہم خدا کے کلام پر اپنے بھروسے کو مضبوط کیسے کر سکتے ہیں؟‏

ہر دن بائبل کا کچھ حصہ پڑھیں۔‏ جب آپ اِسے پڑھتے ہیں تو اِس بات کے ثبوت دیکھنے کی کوشش کریں کہ اِسے واقعی یہوواہ نے لکھوایا ہے۔ مثال کے طور پر امثال کی کتاب میں لکھی ہدایتوں پر غور کریں اور دیکھیں کہ اِن ہدایتوں میں پائی جانے والی دانش‌مندی آج ہمارے زمانے میں بھی فائدہ‌مند ہے۔—‏امثا 13:‏20؛‏ 14:‏30‏۔‏

مطالعے کے لیے مواد کو چُنیں۔‏ اُن باتوں سے اچھی طرح واقف ہو جائیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ بائبل یہوواہ کی طرف سے ہے۔ کتاب ‏”‏یہوواہ کے گواہوں کے لئے مطالعے کے حوالے“‏ میں حصہ ”‏بائبل‏“‏ اور پھر اِس کے تحت ”‏خدا کے اِلہام سے“‏ کو دیکھیں۔ اِس بات پر اپنے ایمان کو مضبوط کرنے کے لیے کہ بائبل کا پیغام نہیں بدلا، کتابچہ ‏”‏کتابِ‌مُقدس کی تحقیق کے لیے گائیڈ“‏ کے حصہ نمبر 1 اور 2 میں دی گئی معلومات پر بھی غور کریں۔‏

ویڈیو ‏”‏ہم کیوں ایمان رکھتے ہیں ‏.‏ ‏.‏ ‏.‏ خدا کے کلام پر‏“‏ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • مصر کے مندر کارنک کی دیوار پر ملنے والے نقش‌ونگار سے یہ کیسے ثابت ہوتا ہے کہ خدا کا کلام سچا ہے؟‏

  • ہم یہ کیسے جانتے ہیں کہ بائبل کا پیغام نہیں بدلا؟‏

  • جس طرح سے بائبل محفوظ رہی، اُس سے یہ کیسے ثابت ہوتا ہے کہ یہ خدا کا کلام ہے؟—‏یسعیاہ 40:‏8 کو پڑھیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں