یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ22 مارچ ص.‏ 9
  • اِنٹرنیٹ پر آپ کے دوست کون ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اِنٹرنیٹ پر آپ کے دوست کون ہیں؟‏
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
  • ملتا جلتا مواد
  • سوشل نیٹ‌ورکنگ سائٹس کے خطرات سے بچیں!‏
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
  • مجھے اُن ویب‌سائٹس کے متعلق کیا جاننا چاہئے جن پر دوستوں سے رابطہ کِیا جاتا ہے؟ (‏دوسرا حصہ)‏
    جاگو!‏—‏2012ء
  • بدلتی دُنیا میں نوجوانوں کی حفاظت کریں
    جاگو!‏—‏2007ء
  • ہماری باضابطہ ویب‌سائٹ—‏ذاتی مطالعہ اور خاندانی عبادت کے لئے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
م‌زخ22 مارچ ص.‏ 9

مسیحیوں کے طور پر زندگی

اِنٹرنیٹ پر آپ کے دوست کون ہیں؟‏

دوستی ایک ایسا رشتہ ہے جو ”‏محبت اور احترام کی وجہ سے دو لوگوں میں قائم ہو جاتا ہے۔“‏ مثال کے طور پر یونتن اور داؤد کی پکی دوستی اُس وقت ہوئی جب داؤد نے جولیت کو مار دیا۔ (‏1-‏سمو 18:‏1‏)‏ اِن دونوں میں کچھ ایسی خوبیاں تھیں جن کی وجہ سے وہ ایک دوسرے کے دوست بن گئے۔ اِس لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ پکی دوستی کے لیے ایک دوسرے کو اچھی طرح جاننا بہت ضروری ہے۔ اور عام طور پر اِس میں کافی وقت لگتا ہے اور کافی کوشش کرنی پڑتی ہے۔ لیکن اِنٹرنیٹ پر تو بس ایک بٹن دبانے سے ہی نام کے کئی دوست بن جاتے ہیں۔ اِنٹرنیٹ پر لوگ بڑی آسانی سے اپنی پہچان چھپا لیتے ہیں۔ وہ پہلے سے طے کر لیتے ہیں کہ وہ اپنے بارے میں کون سی معلومات دیں گے تاکہ سے لوگ اُن کے بارے میں اچھا سوچیں۔ اِس لیے آپ کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے کہ آپ اِنٹرنیٹ پر کس کو اپنا دوست بنائیں گے اور کس کو نہیں۔ ایسے لوگوں کی طرف سے دوستی کی درخواست کو رد کرنے سے نہ ہچکچائیں جنہیں آپ نہیں جانتے۔ یہ نہ سوچیں کہ اُنہیں بُرا لگے گا۔ بہت سے لوگ جانتے ہیں کہ اِنٹرنیٹ پر دوستی کرنے کے کیا خطرے ہیں۔ اِس لیے وہ سوشل نیٹ‌ورکنگ سائٹس کو اِستعمال ہی نہیں کرتے۔ لیکن اگر آپ اِنہیں اِستعمال کرتے ہیں تو آپ کو کون سی باتیں یاد رکھنی چاہئیں؟‏

ویڈیو ‏”‏سوشل نیٹ‌ورکنگ سائٹس کو سمجھ‌داری سے اِستعمال کریں‏“‏ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ویڈیو ”‏سوشل نیٹ‌ورکنگ سائٹس کو سمجھ‌داری سے اِستعمال کریں“‏ کا ایک سین۔ ایک لڑکی ٹی‌وی پر اپنی تصویریں دیکھ کر بڑی حیران ہو رہی ہے۔‏

    آپ کو اِنٹرنیٹ پر اپنی تصویریں ڈالنے یا اپنی رائے دینے سے پہلے کن باتوں کے بارے میں سوچنا چاہیے؟‏

  • ویڈیو ”‏سوشل نیٹ‌ورکنگ سائٹس کو سمجھ‌داری سے اِستعمال کریں“‏ کا ایک سین۔ غنڈوں جیسے دو آدمی ایک لڑکے کو اِنٹرنیٹ پر ایک تصویر دِکھا رہے ہیں اور اُس لڑکے نے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔‏

    اِنٹرنیٹ پر دوست بناتے وقت آپ کو احتیاط سے کام کیوں لینا چاہیے؟‏

  • ویڈیو ”‏سوشل نیٹ‌ورکنگ سائٹس کو سمجھ‌داری سے اِستعمال کریں“‏ کا ایک سین۔ ایک لڑکا ساری رات لیپ‌ٹاپ اِستعمال کرنے کے بعد اِس پر سر رکھ کے سویا ہوا ہے۔‏

    آپ کو یہ کیوں طے کرنا چاہیے کہ آپ سوشل نیٹ‌ورکنگ سائٹس پر کتنا وقت گزاریں گے؟—‏اِفس 5:‏15، 16‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں