یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ21 جولائی ص.‏ 11
  • بوڑھی عورتوں کے ساتھ ماں جیسا اور جوان عورتوں کے ساتھ بہن جیسا سلوک کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بوڑھی عورتوں کے ساتھ ماں جیسا اور جوان عورتوں کے ساتھ بہن جیسا سلوک کریں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ عورتوں کے ساتھ ویسے ہی پیش آتے ہیں جیسے یہوواہ پیش آتا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2024ء
  • اپنی ہم‌ایمان بہنوں کا ساتھ دیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
  • کلیسیا میں سربراہی کا بندوبست
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
  • یہوواہ کی کلیسیا میں دوسروں کے کردار کا احترام کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
م‌زخ21 جولائی ص.‏ 11
اِجلاس کے بعد ایک بھائی ایک بوڑھی بہن کو گاڑی تک لے جا رہا ہے جس کے ساتھ ایک نوجوان بہن بھی ہے۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

بوڑھی عورتوں کے ساتھ ماں جیسا اور جوان عورتوں کے ساتھ بہن جیسا سلوک کریں

پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ ہمیں بوڑھے بہن بھائیوں کے ساتھ ایسے پیش آنا چاہیے جیسے وہ ہمارے ماں باپ ہوں اور جوانوں کے ساتھ ایسے پیش آنا چاہیے جیسے وہ ہمارے بہن بھائی ہوں۔ ‏(‏1-‏تیمُتھیُس 5:‏1، 2 کو پڑھیں۔)‏ بھائیوں کو خاص طور پر بہنوں کے ساتھ عزت اور احترام سے پیش آنا چاہیے۔‏

ایک بھائی کو کبھی کسی بہن کے ساتھ فلرٹ یا دل‌لگی نہیں کرنی چاہیے اور نہ ہی کوئی ایسا کام کرنا چاہیے جس سے ایک بہن کو اُس کی موجودگی میں اُلجھن یا عجیب محسوس ہو۔ (‏ایو 31:‏1‏)‏ ایک غیرشادی‌شُدہ بھائی کو کسی غیرشادی‌شُدہ بہن کے جذبات کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے۔‏

جب کوئی بہن بزرگوں سے کوئی سوال پوچھتی ہے یا کسی مسئلے کی طرف اُن کی توجہ دِلاتی ہے تو بزرگوں کو اُس کی بات پر دھیان دینا چاہیے۔ بزرگوں کو اُن بہنوں کا خاص طور پر خیال رکھنا چاہیے جن کی حفاظت کرنے کے لیے اُن کے شوہر نہیں ہیں۔—‏رُوت 2:‏8، 9‏۔‏

ویڈیو ‏”‏کلیسیا میں کبھی نہ ختم ہونے والی محبت ظاہر کریں—‏بیواؤں اور یتیموں کے لیے‏“‏ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ویڈیو ”‏کلیسیا میں کبھی نہ ختم ہونے والی محبت ظاہر کریں—‏بیواؤں اور یتیموں کے لیے“‏ کا ایک منظر۔ بہن سُو سُو مائنٹ کے شوہر کے فوت ہونے کے بعد بہن بھائی اُنہیں اور اُن کی بیٹیوں کو تسلی دینے کے لیے اُن کے گھر آئے ہیں۔‏

    کلیسیا کے بہن بھائیوں نے بہن سُو سُو مائنٹ کے لیے محبت کیسے ظاہر کی؟‏

  • ویڈیو ”‏کلیسیا میں کبھی نہ ختم ہونے والی محبت ظاہر کریں—‏بیواؤں اور یتیموں کے لیے“‏ کا ایک منظر۔ بہن سُو سُو مائنٹ کے گاؤں کا ایک آدمی دیکھ رہا ہے کہ ایک میاں بیوی جو یہوواہ کے گواہ ہیں، بہن سُو سُو مائنٹ اور اُن کی بیٹیوں سے ملنے اُن کے گھر جا رہے ہیں۔‏

    بہن بھائیوں کی محبت سے گاؤں کے لوگوں کو گواہی کیسے ملی؟‏

  • ویڈیو ”‏کلیسیا میں کبھی نہ ختم ہونے والی محبت ظاہر کریں—‏بیواؤں اور یتیموں کے لیے“‏ کا ایک منظر۔ بہن سُو سُو مائنٹ اور اُن کی بیٹی اِجلاس میں بیٹھی ہیں۔‏

    بہن بھائیوں کی محبت نے بہن سُو سُو مائنٹ کی بیٹیوں پر کیا اثر ڈالا؟‏

آپ کن طریقوں سے اپنی کلیسیا میں بہنوں کے لیے محبت اور فکرمندی ظاہر کر سکتے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں