پاک کلام سے سنہری باتیں
اپنے عہد پورے کریں
عہد کرنا یا نہ کرنا بنیاِسرائیل میں سے ہر ایک کی اپنی مرضی تھی۔ لیکن اگر کوئی شخص عہد کر لیتا تھا تو اُس کے لیے لازمی تھا کہ وہ اُسے پورا کرے۔ (گن 30:2؛ آئیٹی-2 ص. 1162)
عہد میں یہ شامل ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص ایسے کاموں کو نہ کرنے کا وعدہ کرے جو غلط نہیں ہیں۔ (گن 30:3، 4؛ آئیٹی-2 ص. 1162)
آج یہوواہ اپنے ہر بندے سے توقع کرتا ہے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کرے۔ (گن 30:6-9؛ م04 1/8 ص. 27 پ. 4)
یہوواہ کے لیے اپنی زندگی وقف کرتے وقت اور شادی کرتے وقت ایک مسیحی جو عہد کرتا ہے، وہ اُس کی زندگی کے سب سے اہم عہد ہوتے ہیں۔
خود سے پوچھیں: ”مَیں نے جو عہد کیے ہیں، کیا مَیں اُن پر پورا اُتر رہا ہوں؟“