یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ21 جنوری ص.‏ 3
  • والدین!‏ بچوں کو سکھائیں تاکہ وہ تیار رہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • والدین!‏ بچوں کو سکھائیں تاکہ وہ تیار رہیں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • ملتا جلتا مواد
  • آپ کا گھرانہ خوش کیسے رہ سکتا ہے؟—‏دوسرا حصہ
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • اولادوالو اپنے بچوں کی حفاظت کریں!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1998ء
  • ‏”‏اولاد یہوواہ کی طرف سے نعمت ہے“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2026ء
  • والدین!‏ اپنے بچوں کے دل میں یہوواہ کے لیے محبت پیدا کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2022ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
م‌زخ21 جنوری ص.‏ 3
ماں باپ بچوں کو اپنی حفاظت کرنے کی مشق کرا رہے ہیں جس کے دوران بچے ”‏نہیں!‏“‏ کا اِشارہ کر رہے ہیں۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

والدین!‏ بچوں کو سکھائیں تاکہ وہ تیار رہیں

ہم ایک ایسی دُنیا میں رہتے ہیں جس میں اچھے کاموں کو بُرے کاموں اور بُرے کاموں کو اچھے کاموں کے طور پر پیش کِیا جاتا ہے۔ (‏یسع 5:‏20‏)‏ افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگ ایسے کام کرتے ہیں جن سے یہوواہ کو نفرت ہے۔ اِن کاموں میں ایک ہی جنس کے لوگوں کا آپس میں جنسی تعلق قائم کرنا بھی شامل ہے۔ شاید سکول کے بچے یا دوسرے لوگ آپ کے بچے کو اُکسائیں کہ وہ بھی اُن جیسے کام کرے۔ آپ اپنے بچوں کو کیسے تیار کر سکتے ہیں تاکہ وہ ایسی اور اِس طرح کی دوسری صورتحال کا مقابلہ کر سکیں؟‏

اپنے بچوں کو یہوواہ کے معیار بتائیں۔ (‏احبا 18:‏3)‏ اُن کی عمر کے مطابق اُنہیں جنسی معاملات کے بارے میں بائبل کی تعلیم دیں۔ اور جیسے جیسے اُن کی عمر بڑھتی ہے، اُنہیں اِس حوالے سے اَور زیادہ بتائیں۔ (‏اِست 6:‏7)‏ خود سے پوچھیں:‏ ”‏کیا مَیں نے اپنے بچوں کو سکھایا ہے کہ پیار کے مناسب اِظہار میں کیا کچھ شامل ہے، حیادار کپڑے پہننا اِتنا اہم کیوں ہے اور یہ کتنا ضروری ہے کہ دوسرے ہماری اِجازت کے بغیر ہمیں نہ چُھوئیں؟ اگر کوئی اُنہیں گندی تصویریں اور ویڈیوز دِکھانے کی کوشش کرے یا کوئی ایسا کام کرنے کو کہے جس سے یہوواہ نفرت کرتا ہے تو کیا اُنہیں پتہ ہے کہ اُنہیں ایسی صورت میں کیا کرنا ہے؟“‏ اگر بچوں کو پہلے سے پتہ ہوگا کہ اُنہیں ایسی صورت میں کیا کرنا ہے تو وہ نقصان سے بچ جائیں گے۔ (‏امثا 27:‏12؛‏ واعظ 7:‏12‏)‏ آپ کے بچے یہوواہ کی طرف سے میراث ہیں اور اُنہیں جنسی معاملات کے بارے میں تعلیم دینے سے آپ ظاہر کرتے ہیں کہ آپ اِس میراث کی قدر کرتے ہیں۔—‏زبور 127:‏3‏۔‏

ویڈیو ‏”‏ایسا گھر تعمیر کریں جو قائم رہے—‏اپنے بچوں کو خطروں سے محفوظ رکھیں‏“‏ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ویڈیو ”‏ایسا گھر تعمیر کریں جو قائم رہے—‏اپنے بچوں کو خطروں سے محفوظ رکھیں“‏ کا ایک سین۔ ایک ماں بیٹا ویڈیو ”‏اپنے بچوں کی حفاظت کریں“‏ دیکھ رہے ہیں۔‏

    بعض لوگ اپنے بچوں کو جنسی معاملات کے بارے میں سکھانے سے کیوں ہچکچاتے ہیں؟‏

  • ویڈیو ”‏ایسا گھر تعمیر کریں جو قائم رہے—‏اپنے بچوں کو خطروں سے محفوظ رکھیں“‏ کا ایک سین۔ ماں باپ اپنے دو بچوں کے ساتھ کتاب ”‏عظیم اُستاد سے سیکھیں“‏ اور کچھ دوسری کتابوں سے بات‌چیت کر رہے ہیں۔‏

    یہ کیوں ضروری ہے کہ والدین ”‏یہوواہ کی طرف سے [‏بچوں]‏ کی تربیت اور رہنمائی“‏ کریں؟—‏اِفس 6:‏4‏۔‏

  • ویڈیو ”‏ایسا گھر تعمیر کریں جو قائم رہے—‏اپنے بچوں کو خطروں سے محفوظ رکھیں“‏ کا ایک سین۔ افریقہ میں ایک ماں باپ اپنے بچوں کے ساتھ آیتیں پڑھ رہے ہیں اور اُن پر بات‌چیت کر رہے ہیں۔‏

    بچوں کو سکھائیں تاکہ وہ محفوظ رہیں۔‏

    بچوں کو جنسی معاملات کی تعلیم دینے کے حوالے سے یہوواہ کی تنظیم نے والدین کو کون کون سی سہولتیں دی ہیں؟‏‏—‏م19.‏05 ص.‏ 12، بکس‏۔‏

  • یہ کیوں ضروری ہے کہ مسئلے کھڑے ہونے سے پہلے ہی آپ اپنے بچوں کے ساتھ باقاعدگی سے بات‌چیت کریں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں