یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ19 نومبر ص.‏ 3
  • شادی کی تیاریاں کرتے وقت دُنیا کے طورطریقوں سے متاثر نہ ہوں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • شادی کی تیاریاں کرتے وقت دُنیا کے طورطریقوں سے متاثر نہ ہوں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • آپ اپنی شادی کے دن یہوواہ کی بڑائی کیسے کر سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
  • شادی کی تقریب—‏ابدی خوشی کی بنیاد
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
  • یہوواہ کو عزت دینے والی خوشحال شادیاں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
  • شادیاں جو یہوواہ کو جلال دیتی ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1997ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
م‌زخ19 نومبر ص.‏ 3
شادی کی تقریب پر دُلہا دُلہن کے خاندان کی تصویر

مسیحیوں کے طور پر زندگی

شادی کی تیاریاں کرتے وقت دُنیا کے طورطریقوں سے متاثر نہ ہوں

شادی کی تیاریوں کے حوالے سے ایک مسیحی جوڑے کو بہت سے فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ اُنہیں اِس دباؤ کا سامنا کرنا پڑے کہ وہ اپنی ثقافت کے مطابق دھوم دھام سے شادی کریں۔ شاید اُن کے دوست اور رشتے‌دار اُنہیں مشورے دیں کہ اُنہیں شادی میں کون کون سی چیزیں شامل کرنی چاہئیں۔ لیکن ایک مسیحی جوڑا بائبل کے کن اصولوں کے مطابق اپنی شادی کی تیاریاں کر سکتا ہے تاکہ اُن کا ضمیر صاف رہے اور اُنہیں کوئی پچھتاوا نہ ہو؟‏

پنجابی (‏شاہ مکھی)‏ ویڈیو ‏”‏شادیاں جنہاں توں یہوواہ دی وڈیائی ہوندی اے“‏ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • نک اور جولیانا کو بائبل کے اِن اصولوں سے کیسے مدد ملی؟‏

    • 1-‏کُر 10:‏31

    • 1-‏یوح 2:‏15، 16

    • گل 5:‏19-‏21

    • 1-‏تیم 2:‏9

  • منگنی‌شُدہ جوڑے کو ایک روحانی لحاظ سے پُختہ بھائی کو ’‏دعوت کے منتظم‘‏ کے طور پر کیوں چُننا چاہیے؟—‏یوح 2:‏9، 10‏۔‏

  • نک اور جولیانا نے شادی کی تیاری کے حوالے سے کن باتوں کو ذہن میں رکھ کر فیصلے کیے؟‏

  • شادی کی تقریب اور کھانے (‏ریسیپشن)‏ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے کی ذمے‌داری کس کی ہے؟‏‏—‏م06 1/‏11 ص.‏ 11 پ.‏ 10‏۔‏

تصویروں کا مجموعہ:‏ پنجابی (‏شاہ مکھی)‏ ویڈیو ”‏شادیاں جنہاں توں یہوواہ دی وڈیائی ہوندی اے“‏ کے کچھ مناظر۔ نک اور جولیانا جو یہوواہ کے گواہ ہیں، اپنی شادی کی تیاریوں کے حوالے سے منصوبے بنا رہے ہیں اور اُنہیں اِس سلسلے میں بہت سے فیصلے کرنے ہیں۔ 1.‏ وہ دونوں انفرادی طور پر دُعا کر رہے ہیں۔ 2.‏ ٹیبلٹ اور پرنٹ کی ہوئی مطبوعات جن سے ظاہر ہو رہا ہے کہ اُنہوں نے شادی کی تیاریوں کے حوالے سے تحقیق کی ہے۔ 3.‏ وہ دونوں اپنے والدین سے شادی کی تیاریوں کے حوالے سے بات‌چیت کر رہے ہیں۔ 4.‏ وہ دونوں اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ مل کر شادی کے دعوت‌نامے تیار کر رہے ہیں۔‏
    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں